تأثرات — Page 247
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میڈیا کی کوریج (Coverage): 222 مخالفت اور مظاہروں کے باوجود اس مسجد کی تعمیر مسلسل جاری رہی اور جب اس کی تعمیر مکمل ہوئی تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس کے افتتاح کے لیے برلن تشریف لائے۔اس مسجد کی تعمیر کا چر چا دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا نے کیا اور افتتاح سے قبل ہی اخبارات نے مسجد کے بارہ میں خبریں دینا شروع کر دیں۔جن میں سے چند ایک ذیل میں درج کی جاتی ہیں : اخبار Berlin Morgenpost نے اپنی 19 ستمبر 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: پانکو (Pankow) کی مسجد کی تعمیر تقریباً مکمل مسجد کے خلاف مظاہروں بلکہ حملوں کے باوجود خدیجہ مسجد کی تعمیر کا کام مسلسل جاری ہے۔جماعت کے ترجمان نے کہا کہ مسجد کے خلاف کارروائیوں میں کمی آگئی ہے۔اس کی ایک وجہ پولیس کے ساتھ ہمارا تعاون بھی ہے۔وہ اس علاقہ کی پہلے سے بڑھ کر نگرانی کرتی ہے۔یہ مسجد برلن کے دو سو احمدیوں کے لیے بنائی جا رہی ہے۔اب تک ایک مکان جماعت کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔“ کے حوالے سے بتایا: وو الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (2) اخبار Die Velt نے اپنی 7 اکتوبر 2008ء کی اشاعت میں برلن کے دفتر تعمیرات " 8 اکتوبر تک عمارت بطور مسجد کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔16 اکتوبر کو با قاعدہ افتتاح ہے جس میں ایک ہزار مہمان متوقع ہیں اور 17 اکتوبر کو جماعت کے ممبران مسجد کی تعمیل کی خوشی منائیں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) جرمنی کے کثیر الاشاعت مگر زرد صحافت سے تعلق رکھنے والے اخبار Bild-Zeitung نے اپنی 12 اکتوبر 2008 ء کی اشاعت میں مسجد کے گنبد کی تصویر دی اور مسجد کے خلاف احتجاج اور دیگر کارروائیوں کا مختصر ذکر کیا لیکن یہ بھی لکھا کہ بعض گروپس نے اس مسجد کی تعمیر کے حق میں بھی مظاہرہ کیا ہے۔اس خبر میں افتتاحی پروگرام کے بارہ میں اس اخبار نے لکھا: مسجد کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ مطہرہ کے نام پر خدیجہ رکھا گیا ہے۔۔۔افتتاح کے دن دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی NPD نے بھی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2)