تأثرات

by Other Authors

Page 240 of 539

تأثرات — Page 240

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ٹی وی کی ایک خاص خبر : 215 فرانس کے ایک ٹی وی چینل 24 France کی ٹیم نے 10 اکتوبر کو مسجد مبارک فرانس کے افتتاح کے موقع پر عکس بند کیے جانے والے مختلف مناظر ایک دستاویزی فلم کی صورت میں ایک سے زیادہ مرتبہ دکھائے۔اس پروگرام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، جماعت احمدیہ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا تعارف بھی پیش کیا گیا اور مسجد مبارک کا افتتاح کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔یہ ٹی وی چینل BBC کے معیار کا ہے جو انگلش ، عربی اور فرانسیسی میں ساری دنیا میں دکھایا جاتا ہے۔اس چینل نے مسجد مبارک کے افتتاح والا پروگرام دو بار انگریزی زبان میں، ایک بار عربی اور ایک بار فرانسیسی زبان میں نشر کیا۔اپنے پروگرام کے آخر پر انہوں نے کہا کہ اب احمدی کہہ سکتے ہیں کہ فرانس کے Saint Prix کے علاقہ میں اب ان کی ایک مسجد موجود ہے۔فرانس ریڈیو کی خبر : فرانس کے سب سے بڑے ریڈیوٹیشن France Info نے بھی مسجد مبارک فرانس کے افتتاح کی خبر نشر کی۔افتتاح سے ایک روز قبل یہ بھی بتایا کہ کل افتتاح ہورہا ہے پھر 10 اکتوبر افتتاح کے روز ہر پون گھنٹے بعد خبروں میں مسجد کے افتتاح کا ذکر چلتارہا اور جماعت احمدیہ کا تعارف اور احباب جماعت کے انٹرویوز بھی نشر کیے۔