تأثرات

by Other Authors

Page 215 of 539

تأثرات — Page 215

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورہ جرمنی 190 13 اگست 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جرمنی کے دورہ کے لیے برطانیہ سے روانہ ہوئے۔دورہ جرمنی کے دوران حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کئی ایک مساجد کا افتتاح فرمایا۔بعض ایسے شہروں کا بھی دورہ فرمایا جہاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس سے پہلے تشریف نہیں لے گئے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ دورہ ہیمبرگ سے شروع فرمایا۔جس کے بعد آپ سٹاڈے (Stade) اور ہینوور (Hannover) تشریف لے گئے اور وہاں نئی تعمیر ہونے والی مساجد کا افتتاح فرمایا۔اس دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کئی خاندانوں کو اجتماعی اور کئی ایک احباب کو انفرادی طور پر ملاقات کا شرف بھی بخشا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبات جمعہ بھی ارشاد فرمائے جو براہ راست ایم ٹی اے پر ٹیلی کاسٹ کیے گئے۔علاوہ ازیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ خلافت جو بلی کے حوالہ سے جلسہ سالانہ جرمنی سے خطاب فرمائے اور جماعت کو زریں نصائح سے نوازا۔واقفین نو بچوں کے حوالے سے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بعض ضروری وضاحتیں فرما ئیں اور بتایا کہ کس کس شعبہ حیات میں جماعت کو پڑھے لکھے واقفین نو بچوں اور بچیوں کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں احباب جماعت کا علمی معیار بڑھانے کے لیے لائبریریوں کے متعلق اہم ہدایات بھی دیں۔جلسہ سالانہ جرمنی 22 اگست 2008ء کو جلسہ سالانہ جرمنی کا بابرکت افتتاح ہوا۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لوائے احمدیت لہرایا اور امیر صاحب جرمنی نے جرمنی کا جھنڈا تو اُس وقت احباب جماعت بآواز بلند ربنا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِیمُ پڑھ رہے تھے۔جرمنی کا جلسہ سالانہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فرمودہ خطبہ جمعہ سے افتتاح ہوا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس خطبہ جمعہ کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اس سال کیونکہ خلافت احمدیہ کے پہلے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے خاص اہتمام سے جلسے منعقد کر رہے ہیں، اول تو پہلے بھی اہتمام سے ہوتے تھے لیکن اس طرف لوگوں کی بھی زیادہ توجہ ہے اس لیے اس سال کے جلسے میں ہر ملک میں شاملین جلسہ کی تعداد اور انتظامات کے لحاظ سے اضافہ اور وسعت نظر آتی ہے اور کیونکہ خلافت جو بلی کی وجہ سے میں اس سال دنیا کے مختلف ممالک کے جلسوں میں شامل بھی ہو چکا ہوں، اس لیے انتظامیہ اس لحاظ سے بھی زیادہ کا نشس