تأثرات — Page 212
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008ء میں شرکت کی دعوت دی۔اسی طرح جناب عثمان چاؤ صاحب مبلغ جماعت احمد یہ عالم گیر کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر طرح سے میری مدد کی۔۔۔۔دوسرے مسلمان ممالک کی طرح چین میں بھی کئی اسلامی فرقے ہیں۔بڑے فرقے سنی اور شیعہ ہیں تاہم اکثریت حنفی فقہ پر عمل کرتی ہے۔تمام مسلمان فرقوں کو اپنے اختلافات پیار محبت کے ساتھ اور عملی طور پر دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔جماعت احمد یہ دوسرے اسلامی فرقوں سے مختلف ہے اور آپس میں اتحاد اور محبت کے ساتھ کام کرنے والی جماعت ہے۔احمد یوں کو غیر مسلم قرار دینا بالکل غلط ہے کیونکہ اسلام کی بنیاد پانچ ارکان اسلام توحید، رسالت محمدیہ اور قرآن پر ہے اور احمدی ان سب پر عمل کرتے ہیں۔“ 187 الفضل انٹرنیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 2) :Mr۔Alan Keen MP (5 برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ایلین کین نے سب سے پہلے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو ادب کے ساتھ سلام کہا۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور احباب جماعت کو صد سالہ خلافت جو بلی جلسہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: میں جماعت احمدیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔میں جماعت احمدیہ سے کئی سال سے متعلق ہوں۔جماعت احمد یہ دنیا کی خدمت کے لحاظ سے بہترین جماعت ہے۔چند روز پہلے ان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی طرف سے جلسہ میں شرکت نہ کر سکنے کی معذرت پیش کی جائے اور ساتھ ہی انہوں نے جلسہ کی کامیابی اور جماعت احمدیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس بات کی خواہش کی کہ وہ جماعت احمدیہ کے وفد سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔“ :King of Allado (6 الفضل انٹرنیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 2) بینن کے تمام بادشاہوں کی تنظیم کے سربراہ کنگ آف الا ڈو نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں نہایت ادب اور احترام سے سلام عرض کیا اور فرانسیسی میں خطاب کیا۔جس کا ترجمہ امیر صاحب فرانس نے