تأثرات

by Other Authors

Page 204 of 539

تأثرات — Page 204

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مہمانان گرامی کے تاثرات: 180 جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعض مہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ان احباب میں ممبران پارلیمنٹ، کونسلرز اور دانشور حضرات شامل تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی جلسہ گاہ میں آمد سے پہلے کچھ احباب نے خطاب کیا اور کچھ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے جلسہ گاہ میں تشریف لانے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔:Mr۔Stephen Hammond MP (1 سے پہلے ومبلڈن کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ممبر آف پارلیمنٹ جناب۔Mr Stephen Hammond MP نے کہا کہ : مجھے آپ سے مخاطب ہو کر خاص فخر محسوس ہو رہا ہے۔میں کئی سال سے آپ کے جلسوں میں شرکت کر رہا ہوں لیکن یہ جلسہ صد سالہ خلافت جو بلی کا جلسہ ہونے کی وجہ سے ایک غیر معمولی جلسہ ہے۔لہذا میں آپ سب کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔جماعت احمدیہ کا ماٹو Love for all Hatred for none نہ صرف جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کے لیے ایک خوب صورت مائو تھا بلکہ آئندہ دوسری صدی بلکہ ہمیشہ کے لیے یہ مالو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے گا۔“ الفضل انٹرنیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) :Cllr۔Len Bates, Mayor of Waveriey (2 Waveriey کے میئر کونسلر لین بیٹس نے کہا کہ: میں آپ سب حاضرین کو اپنی پوری Borough کی طرف سے اس غیر معمولی خلافت جو بلی کے جلسہ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس جلسہ میں مختلف اقوام کے لوگوں کو اتنی بڑی تعداد میں امن و محبت کے ماحول میں دیکھ کر ایک عجیب لذت محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ کی ہیومینیٹی فرسٹ سکیم کی نمائش دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2)