تأثرات — Page 197
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 173 والی نسلیں اپنے ہمیشہ کے لیے نہ مندمل ہونے والے زخموں کی وجہ سے ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ابھی وقت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے لگ جائیں۔اللہ کرے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہوسکیں۔“ واپسی الفضل انٹر نیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 11و12) اللہ تعالیٰ کے فضل بکھیرتے ہوئے اور تقسیم کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالی کا یہ بابرکت اور کامیاب دورہ 6 جولائی 2008ء کو اختتام کو پہنچا اب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی لندن واپسی کا دن آن پہنچا تھا۔جدائی کے لحات قریب آن پہنچے تھے۔استقبالیہ نظموں اور فلک شگاف نعروں کی جگہ رقت آمیز مناظر نے لے لی تھی۔آٹھ بج کر بیس منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالینے الوداعی دعا کروائی اور اپنا ہاتھ بلند کر کے سب کو السلام علیکم کہہ کر لوداع کہا اور ہزاروں ہاتھ فضا میں بلند ہوئے۔ہر طرف سے السلام علیکم اور خدا حافظ فی امان اللہ کی آوازیں آرہی تھیں۔سبھی کے چہرے اُداس تھے اور آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔اس رُوح پرور منظر میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی گاڑی مسجد کے احاطہ سے آہستہ آہستہ چلتی ہوئی مین روڈ پر آگئی۔مقامی پولیس کا ایک دستہ حضور انور ایدہ اللہ تعالی کارکواسکارٹ کر رہا تھا۔امریکہ اور کینیڈا کے اس سفر میں جن احباب کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قافلہ میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ان میں حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا۔مکرم فاتح احمد خان صاحب ڈاہری۔مکرم منیر احمد جاوید صاحب (پرائیویٹ سیکریٹری)، مکرم عبد الماجد طاہر صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشیر (لندن)، مکرم بشیر احمد صاحب (دفتر پرائیویٹ سیکریٹری)، مکرم سید محمد احمد صاحب ناصر (افسر حفاظت خاص)، مکرم ناصر سعید صاحب، مکرم محمود احمد خان صاحب ( عملہ حفاظت خاص ) شامل تھے ان کے علاوہ لندن سے مکرم غلام مصطفے صاحب اور کیپٹن عبدالحمید عارف صاحب (پی آئی اے) کو پاکستان سے اس قافلہ میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔جلسہ سالانہ برطانیہ: 1908ء جماعت احمدیہ کی تاریخ میں نہایت درجہ اہم تاریخی سال ہے۔اس بابرکت سال میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیش گوئیوں کے مطابق قدرت ثانیہ کا ظہور ہوا اور خلافت احمد یہ حقہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی گئی۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اس نعمت سے متمتع ہوتے ہوئے ایک سوسال پورا ہو گیا ہے اور ہم محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت احمدیہ کی دوسری صدی میں داخل ہو چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے حصہ پارہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیسی کھلی ہوئی سچائی بیان فرمائی جس کی