تأثرات — Page 196
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 172 جہاں اس جماعت کو عقائد کی بنا پر نشانہ ستم بنایا جاتا ہے۔یہ جماعت ہمارے لیے اس اصل کی یاد دہانی ہے کہ وہ اقدار جو ہم سب میں مشترک ہیں یقیناً بہت ہی مضبوط ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) لبرل پارٹی اور حزب اختلاف کے لیڈر کا خطاب: کینیڈا کی لبرل پارٹی اور حزب اختلاف کے لیڈر جناب Stephen Dion نے اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ایک شیلڈ بھی پیش کی اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: میں جو بات آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ احمد یہ مسلم کمیونٹی کے عقائد میں ضرور ایسی کوئی بات ہے جو چونکا دینے والی اور نہایت اثر انگیز ہے۔آپ اپنے معتقدین کو یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اپنے وطن سے ہی وفاداری تمہارے دین کا حصہ ہے۔احمدیوں کو اس بات پر فخر ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی وہ زندگی بسر کرتے ہیں وہ اس ملک کے وفادار شہری بن جاتے ہیں۔آپ لوگ میل ملاپ رکھنے کی تلقین کرتے ہیں اور ہر مذہب، کلچر اور زبان والی کمیونیٹیز سے امن کے ساتھ بقائے باہمی کے اصول پر رہتے ہیں۔“ 66 الفضل انٹرنیشنل 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) حضرت اقدس خلیفہ اسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطاب مہمانوں کے خطابات اور تاثرات کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس خطاب میں تمام مکاتب فکر اور تمام لیڈروں کو دعوت عام دی کہ اس وقت دنیا تا ہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔چنانچہ ہم سب کا فرض ہے کہ سب مل کر اس کی فکر کریں اور اخلاقی انحطاط کو ختم کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں اور ہر ایک تعصب سے بالا ہو کر محض انسانیت کی خاطر اعلیٰ اقدار کو بچائیں۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے معزز مہمانوں سے یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور محبت کی ایک فضا قائم کرنے میں ہماری مدد کریں تا ہم اس دنیا کو تباہ ہونے سے بچاسکیں اور تاہم اپنی نسلوں کا مستقبل سنوار سکیں۔آئیے ہم ان کو ایک انتہائی مہیب اور خوف ناک جنگ کے خطرات سے بچاسکیں اور تاہم اپنی نسلوں کا مستقبل سنوار سکیں۔آج دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔یہ دور ایٹمی اسلحہ سے لیس اسلحہ کا دور ہے۔اگر یہ ایٹمی اسلحہ جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہے پھٹ پڑتا ہے تو آنے