تأثرات — Page 190
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سابق میئر سکاٹون کا خطاب اور تاثرات : 171 سابق میئر آف سکاٹون اور موجودہ اپوزیشن لیڈر جناب Mr۔Lome Calvert اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر Regina سے تشریف لائے انہوں نے اس موقع پر اپنے اور اپنے لوگوں کی طرف سے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ایک عبادت گاہ اور دعا کرنے کی جگہ اور کمیونٹی سنٹر تعمیر کرنے پر ان کی طرف سے مبارک باد کا پیغام بھی لایا ہوں۔آپ نے یہاں ایک عبادت گاہ تعمیر کی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ایک ایسا چوراہا تعمیر کیا ہے جس میں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ ملیں گے جہاں کمیونیٹیز کا ملاپ ہوگا۔بلکہ اگر میں یہ کہہ سکوں تو شاید زیادہ مناسب ہو کہ آپ نے تو اس شہر میں اور اس قوم میں امن کا ایک نشان تعمیر کر دیا ہے۔“ ممبر آف پارلیمنٹ صوبہ البرٹا کے تأثرات: الفضل انٹرنیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (13) ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور بین الاقوامی اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کے وزیر نیز صوبہ البرٹا کے ممبر آف پارلیمنٹ MLA Ron Stevens نے کہا کہ: البرٹا کے عوام صوبہ کی طاقت ہیں اور ان کو یہ طاقت یہاں کے کلچر واقدار کی وراثت اور یقین سے ملی ہے اور یہی ہم نے اس صوبہ میں نافذ کر رکھی ہیں اور میرے خیال میں آج جو کچھ ہم منارہے ہیں یہ اسی پالیسی کی ایک چمکتی ہوئی مثال ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) صوبہ سسکاٹون کے وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل کے تاثرات : صوبہ سسکاٹون کے وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل جناب Don Morgan ایک لمبا سفر طے کر کے اس بابرکت تقریب میں شامل ہونے کے لیے آئے تھے۔انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ”جماعت احمدیہ مختلف کمیونیٹیز کے درمیان اشتراک اور امن کی ترویج میں قیادت کا رول ادا کر رہی ہے۔یہ جماعت دنیا کے ایک سونوے (190) ممالک میں قائم ہے جہاں وہ پر امن بقائے باہمی اور امن کو پھیلا رہی ہے بلکہ ان علاقوں میں بھی یہی کام کر رہی ہے