تأثرات

by Other Authors

Page 182 of 539

تأثرات — Page 182

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء بعد ازاں اپنی ایک اشاعت میں اسی اخبار نے لکھا کہ : 163 27 تا 29 جون 2008ء کو جماعت احمدیہ کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں لوگ تمام کینیڈا، امریکہ اور تمام دنیا سے وفود اور خصوصی مہمانوں کی شکل میں یہاں حاضر ہوں گے۔یہ کانفرنس اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں صدسالہ خلافت جو بلی منائی جائے گی اور اس میں جماعت احمدیہ کے روحانی پیشو اشمولیت فرما ئیں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) اسی اخبار نے اپنی 3 جولائی 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: احمدیہ وو جماعت احمدیہ مسلمہ اسلام کی امن کی تعلیم کی سچی علم بردار پچھلے ایک سو سال سے جماعت احمد یہ ایک نہایت ہی پر امن جماعت کے طور پر ابھری ہے احمد یہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ نے یہ بات تفصیل سے بیان کی۔25 جون 2008ء کو یہ مسلم کمیونٹی نے اپنی خلافت کی صد سالہ تقریب کی دعوت عام کی اور یہ تقریب منائی گئی۔یہ تقریب خلافت احمدیہ کے قیام اور ان کے بانی حضرت مرزا غلام احمد کی وفات سے شروع ہوئی۔موجودہ عالمی جماعت کے سر براہ مرزا مسرور احمد نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس موضوع پر خطاب کیا۔دعوت عام میں آٹھ صد معززین شامل ہوئے۔۔۔وزیر اعلیٰ انٹاریو نے بھی حضرت اقدس کا شکریہ ادا کیا اور انٹاریو کی تعمیر میں احمدیوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔کینیڈا کی احمدی جماعت لگن کے ساتھ اس پالیسی پر کارفرما ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں ہر قسم کی غلط فہمیوں کو دور کر کے اسلام کی صحیح تصویر پیش کریں گے۔نیز بین المذاہب کانفرنسوں کے ذریعہ باہمی امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔ایک سو سال سے جماعت احمدیہ کی خدمت انسانیت جو وہ دنیا اور خصوصاً افریقہ میں کر رہے ہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس طرح بین المذاہب کانفرنس کر کے مذاہب کو قریب کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی گئی۔“ 3 اخبار City News : 66 الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 12) اخبار City News نے اپنی 29 جون 2008ء کی اشاعت میں جماعت احمدیہ کے بارے