تأثرات

by Other Authors

Page xx of 539

تأثرات — Page xx

مصر تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ساتھ ساتھ تحائف کی تقسیم، جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم، جلسه یوم مسیح موعود علیہ السلام، جلسه پیشوایان مذاہب، جلسہ یوم خلافت، جلسہ یوم مسیح موعود رضی اللہ عنہ کا انعقاد، تربیتی کلاسز کا اجراء ذیلی تنظیموں کے تحت مقابلہ جات مثلاً مقابلہ تقریر کوئز پروگرام معلوماتی پروگرام اور خلافت کے موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلہ جات اور جہاں ممکن ہو وہاں مشاعرہ کا انعقاد، جوبلی کے دوران خوشی کے اظہار کے لیے کھیلوں کے مقابلہ جات کا اہتمام وغیرہ وغیرہ۔پیارے امام کی ہدایات کے مطابق ساری دنیا کے احمدی احباب نے دعاؤں کو حرز جان بناتے ہوئے یہ دینی و تربیتی پروگرام منعقد کیے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں ایک دوست نے صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کی تقریبات پر لوگوں کے تاثرات مرتب کر کے شائع کرنے کی تجویز رکھی جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اچھی تجویز ہے اس کام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ خلافت احمدیہ کی مرکزی کمیٹی کے سپرد فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ ہدایت بھی فرمائی کہ اس ضمن میں مختلف ممالک سے مواد اکٹھا کیا جائے اور جماعتوں نے اظہار تشکر کے لیے جو تقاریب منائیں یا سوونیئر تیار کروائے اور جو نظمیں وغیرہ لکھی ہیں وہ بھی اکٹھی کر کے شائع کی جائیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ ان ارشادات کی روشنی میں کتاب تاثرات خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔