تأثرات

by Other Authors

Page 1 of 539

تأثرات — Page 1

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء بسم الله الرحمن الرحیم ابتدائیہ 1 مؤمنین کی خوشیوں کی اساس محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہی ہوتی ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خلافت حقہ اسلامیہ کے تسلسل کی جو نعمت ہمیں عطا فرمائی ہے یہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا افضل اور عظیم ترین رحمت ہے۔آیت استخلاف میں اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں اور اعمالِ صالحہ بجالانے والوں کے ساتھ قیام خلافت کا جو وعدہ فرمایا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت علی منہاج النبوۃ کے قیام کی جو خوشخبری آخرین گودی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بعد قدرت ثانیہ کے ظہور اور سلسلہ خلافت کے دائمی اجرا کی جو بشارت عطا فرمائی یہ سب کچھ الہی منشا کے عین مطابق تھا اسی لیے یہ سارے الہی وعدے بڑی شان کے ساتھ پورے ہوئے اور ہوتے چلے جارہے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو اس بہاؤ کو روک سکے اور اس کے مقابل پر ٹھہر سکے۔اللہ تعالیٰ کے اس احسان پر اُس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اُس نے ہمیں ان وعدوں کا وارث اور مورد بنایا اور ہمیں آسمانی نصرتوں اور تائیدات سے برکت یافتہ اور معمور و معطر دائمی خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے ساتھ وابستہ فرما دیا۔یہی وہ خلافت حقہ ہے جس کے ذریعہ نور نبوت کا فیض ہم میں جاری ہے، یہی وہ خلافت حقہ اسلامیہ ہے کہ جس کے ذریعہ تمکنت دین کی عالمگیر مہم بڑی کامیابی اور سرعت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔کوئی خوف نہیں جو اس کے راستے کی دیوار ثابت ہو سکے بلکہ ہر ایک خوف اس کی برکت سے بڑے آرام کے ساتھ امن میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ہاں ہاں ! یہی وہ خلافت حقہ اسلامیہ ہے کہ جس کے بابرکت سایہ کے نیچے تمام دنیا حقیقی تو حید کے نور سے منور ہو کر روشن سے روشن تر ہورہی ہے اور یہی وہ خلافت حقہ اسلامیہ ہے جو ہر دم بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کی مہمات عظیمہ کی نئی منازل سر کر رہی ہے اور ہم کامل یقین کے ساتھ یہ دعوی کرنے میں حق یہ جانب ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے نور کو اسی خلافت حقہ اسلامیہ کے ذریعہ چار دانگ عالم میں پھیلا کر دھرتی کا ذرہ ذرہ تجلی زار بنارہا ہے۔الحمد للہ کہ ہم نے اس کو جانا اور پہچانا اور مانا - ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ - وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ۔خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ پر گزرنے والے سو سال کا ایک ایک لمحہ جب الہی وعدوں کے ایفا پر کافی و شافی اور روشن گواہ ہے تو ہم، عشاق خلافت کیوں نہ اہتمام کے ساتھ خوشیاں منائیں اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شامل ہونے کی کیوں دعوت نہ دیں؟ لیکن ہمارا خوشیاں منانے کا طریق ہر ایک سے الگ ہے،