تأثرات — Page 173
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 154 حرکتیں برداشت نہیں کریں گے۔آپ لوگ اگر چہ رواداری پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا پر چار کرتے ہیں تا ہم ہمیں اپنی آواز ذرا اور بلند کرنا ہو گی تا کہ یہ لوگ سن سکیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008, - صفحہ 11) وزیر اعظم کینیڈا Hon۔Steven Harper کے نمائندہ Hon۔Jason Kenny نے جناب وزیر اعظم کینیڈا کا پیغام پڑھ کر سنایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا : ہم خلیفہ مسرور احمد کو کینیڈا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ 11) انہوں نے پاکستان اور انڈونیشیا میں احمدیوں پر ہونے والے ناروا سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ایسی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔ہم انڈونیشیا کی بھی مذمت کرتے ہیں اور یہ کہ مذہب کی پوری آزادی ہونی چاہیے اور اس پر ہمارا غیر متزلزل یقین ہے۔ہم مذہبی اقلیتوں کی حفاظت کرتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ 11) صوبہ انٹاریو کے وزیر اعلیٰ Hon۔Dalton McGuinty نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔حضور انور کے کام کے اوقات اور ٹائم ٹیبل سن کر میں تو دنگ رہ گیا کہ حضور اتنے معمور الاوقات ہیں۔احمدی افراد جماعت بہت محنتی ہیں اور ان کی وجہ سے ہمارا کلچر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔آپ کا مذہب بنیادی صداقت کو ایڈریس کرتا ہے۔مذاہب سے بالاتر انسان کی مشتر کہ اقدار اور انسانیت ہے۔ہمیں اس پر نظر رکھ کر آپس میں محبت و اتحاد کے تعلقات بڑھانے چاہئیں نہ کہ تنگ نظر لوگوں کی طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑنا چاہیے۔جماعت احمدیہ ہمیں ایک اور بنیادی بات کا درس دیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کا احساس ہونا چاہیے اور ایک دوسرے سے محبت کے جذبات کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔اگر یہ بات حقیقت بن جائے تو دنیا کو ہر طرح کی افراتفری اور فتنہ وفساد سے نجات مل جائے۔ہم حضور کو بہت خوش آمدید کہتے ہیں۔آپ کا بہت بہت شکریہ۔“ الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ 11)