تأثرات

by Other Authors

Page 158 of 539

تأثرات — Page 158

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء امریکہ کے ایک مسلمان گروپ کا ہیرس برگ میں اجتماع کا پروگرام ہے۔یہ کانفرنس جس کا کام امن کو فروغ دینا ہے۔احمدی خاندانوں کے لیے یہ بہت اہم تقریب ہے اور خاندان شروع سال سے ہی ایک مرتبہ اس موقع پر اکٹھے ہونے کو پروگرام بنا رہے ہوتے ہیں۔یہ کانفرنس جمعہ سے شروع ہو کر اتوار تک جاری رہے گی۔یہ ساٹھویں کا نفرنس ہے۔یہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا رُوپ دھارے گی۔اس میں پہلی مرتبہ جماعت کے عالمی سربراہ خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد بھی شریک ہونے کے لیے تشریف فرما ہوں گے۔“ 145 الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) أخبار The Patriot News : اخبار The Patriot News نے اپنی 22 جون 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: ” جماعت احمدیہ کی اس تین روزہ کانفرنس میں دس ہزار کے قریب لوگوں کے اجتماع کی اُمید تھی۔ہفتہ کے روز بڑی تقریب امن کا نفرنس تھی جس میں اس جماعت نے باہر کی کمیونیٹیز کو مدعو کیا ہوا تھا تا کہ امن اور اسلامی دنیا سے، غلط فہمیوں کی بجائے ،ایک تعارف حاصل ہو جائے۔یہ کانفرنس جس میں ان کے عالمی لیڈر مرزا مسرور احمد جولندن میں رہائش پذیر ہیں اور پہلی مرتبہ امریکہ آئے ہیں ان کو دیکھا ہے۔اس کا نفرنس کا اختتام آج ہوگا۔الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 اگست 2008 صفحہ نمبر 13) اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ میں پہلی مرتبہ جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے جلسہ سالانہ کو وسیع پیمانے پر اخبارات میں کوریج ملی اور جماعت احمدیہ کی طرف میڈیا کا رجحان ہوا۔اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جلسہ سالانہ امریکہ میں پریس اور میڈیا کے چھبیس (26) نمائندگان شامل ہوئے۔جب پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔گزشتہ سال جلسہ سالانہ امریکہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے زاید تھی لیکن خلافت جو بلی کے اس بابرکت سال میں مجموعی طور پر جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد ساڑھے نو ہزار سے بھی زیادہ تھی اور کل چار سو آٹھ غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی شمولیت کی برکت سے اس جلسہ کی حاضری پچھلے سال کی نسبت دو گنا سے بھی زاید ہوگئی۔امریکہ کے طول و عرض سے احمدی احباب لمبے لمبے سفر کر کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لیے تشریف لائے۔بعض احباب تو تین تین ہزار میل کا سفر کر کے پہنچے۔امریکہ جو باون ریاستوں پر پھیلا ہوا ایک وسیع و عریض ملک ہے وہاں پر