تأثرات

by Other Authors

Page 157 of 539

تأثرات — Page 157

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 144 اور سنیوں کے تعلقات مناسب طور پر اچھے ہیں۔کھلی کھلی دشمنی اور مخالفت کے باوجود احمدی لٹریچر میانہ روی اور رواداری کی تلقین کرتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 اگست 2008 صفحہ نمبر 13) أخبار The Paxton Herald : اخبار The Paxton Herald نے اپنی 11 جون 2008ء کی اشاعت میں جلسہ سالانہ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ذکر کرتے ہوئے لکھا: مسلمان برائے امن کانفرنس تمام دنیا سے مسلمان 20، 21، 22 جون کو امریکہ اور خاص طور پر ہیرس برگ تشریف لا رہے ہیں۔ایک ایسا سال جس میں کیتھولک اور بدھ عالمی راہنماؤں نے متحدہ ریاست ہائے امریکہ کا دورہ کیا، مسلمانوں کے خلیفہ بھی فارم شو کمپلیکس Farm Show) (Complex Harisburg میں 20، 22،21 جون کو تشریف لائیں گے۔تقریباً دس ہزار امریکن مسلمان حضرت مرزا مسرور احمد کی یہاں پہلی مرتبہ آمد کا مشاہدہ کریں گے۔ان کی یہاں آمد کا مقصد امن اور اتحاد کی ضرورت پر زور دینا ہے۔آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں اور موجودہ خلیفہ ہیں اور عالمی سر براہ اعلیٰ ہیں۔صد سالہ جو بلی تقریبات منانے کے لیے عالمی دورہ کر رہے ہیں۔تین ہفتہ کا افریقہ کا دورہ کرنے کے بعد امریکہ آرہے ہیں۔افریقہ میں انہوں نے گھانا، بینن اور نائیجیریا کا دورہ فرمایا جہاں انہوں نے امن اور اتحاد پر زور دیا اور وہاں مختلف جلسوں میں ایک لاکھ تک مسلم حاضرین سے خطاب فرمایا۔حضرت مرزا مسرور احمد آج کل اپنی اہلیہ اور بچوں اور دو نواسوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں۔اس سال عالمی دورہ کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میرا مقصد سادہ الفاظ میں اتنا ہی ہے کہ میں دنیا میں امن کی ترویج کروں۔یہ ہمارا عظیم کام ہے کہ دنیا کے ہر انسان تک امن کے پیغام کی رسائی ہو سکے۔“ الفضل انٹرنیشنل 8 تا 14 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) أخبار Intelligencer Journal : اخبار Intelligencer Journal نے اپنی 14 جون 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: