تأثرات

by Other Authors

Page 156 of 539

تأثرات — Page 156

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء امریکہ کے 185 سے زاید ممالک میں ان کی شاخیں ہیں۔جماعت احمد یہ اس وقت اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ Persecuted جماعت ہے۔۔۔۔۔جماعت احمدیہ ہی دُنیا کی ایک واحد اسلامی جماعت ہے جن کا ایک لیڈر ہے جو ان کو متحد رکھتا ہے۔مہمان نوازی کی ٹیم کی ایک خاتون ممبر نے کہا کہ میرے لیے تو ایک بہت خوشی کی بات ہے کہ میرا ایک لیڈر ہے جن کی طرف سے رُوحانی ہدایت کے لیے رجوع کر سکتی ہوں۔خلیفہ کے لیے ہماری محبت ہماری اپنے والدین اور خاندان کی محبت سے زیادہ ہے۔ہماری محبت اللہ سے شروع ہوتی ہے جو کہ دنیا وی رشتوں سے بالا ہے۔خلیفہ ہمارے محبوب ہیں۔انہیں دیکھنے کی آرزو ہے۔ایک محبت جوش زن ہے اور ایک طرح کی خوشی ہے کہ ہم ان سے ملیں گے۔“ 143 الفضل انٹر نیشنل 8 تا 14 اگست 2008ء صفحہ نمبر 13) أخبار The Patriot News : Harrisburg Pennsylvania کے ایک اخبار The Patriot News نے اپنی 25 جون 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: ایک مسلم فرقہ کی کانفرنس میں امن بطور خاص موضوع بحث ہوگا جب احمدیہ فرقے کے ہزاروں لوگ کنوینشن کے لیے ہیرس برگ میں جمع ہوں گے اس وقت دوسرے لوگوں کو بھی اس کا نفرنس میں شامل ہونے کے لیے دعوت عام ہے۔احمد یہ مسلم جماعت ، مسلمانوں کا ایک فرقہ ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ مسیح موعود علیہ السلام جن کی آمد کی پیش گوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی وہ انیسویں صدی کے آخر پر مبعوث ہوئے۔یہ جماعت گزشتہ ساٹھ سال سے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کرتی چلی آرہی ہے۔پچھلے سالوں میں کانفرنس واشنگٹن کے آس پاس منعقد ہوتی تھی جن میں تقریباًسات ہزار تک شرکاء شامل ہوتے تھے۔اس سال تعداد دس ہزار تک بڑھ جائے گی اس لیے بڑی جگہ کے لیے فارم شو کمپلیکس حاصل کیا گیا ہے۔احمدی فرقہ مسلمان ایک اصلاحی فرقہ کے طور پر معرض وجود میں آیا۔1984ء میں پاکستانی گورنمنٹ نے قانون پاس کیا جس کی رُو سے احمدی مسلمان، مسلمان نہیں کہلا سکتے اور انہیں اسلامی طریقہ سے عبادت کرنے کی اجازت نہیں تا ہم امریکہ میں احمد یوں