تأثرات

by Other Authors

Page 154 of 539

تأثرات — Page 154

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اور آپ کے احساسات میں اور آپ کی ذات میں تبدیلی پیدا ہوئی ہے تو پھر آپ کو مبارک ہو۔اس کا پھر مطلب یہ ہے کہ خلافت جو بلی کے جلسہ کی اور میرے یہاں آنے کی اہمیت کو آپ نے سمجھ لیا ہے۔اس طرح ایک تجدید عہد کے ذریعہ آپ کی اخلاقی اقدار میں تبدیلی آنی چاہیے اور یہ عہد میں نے آپ سب سے 27 مئی کو لیا تھا۔اس لیے ایک بڑی تبدیلی اور نمایاں تبدیلی ہونی چاہیے۔“ 141 الفضل انٹر نیشنل 8 اگست تا 14 اگست 2008، صفحہ نمبر 10 و 11) جشن صد سالہ خلافت جو بلی کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”خدا کرے یہ خلافت جو بلی کا جلسہ ہر شخص کے اندر جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہے یہ احساس پیدا کرے کہ ہر چھوٹا اور بڑا برائیوں سے اپنے آپ کو بچائے گا اور یہ ممکن نہیں ہو سکتا جب تک کہ خدا کا فضل شامل حال نہ ہو اس کے لیے بہت زیادہ عزم کی بھی ضرورت ہے۔ہر احمدی جب خلافت کے سوسال پورے ہونے پر جشن منائے اور نئی صدی میں قدم رکھے تو یہ عہد کرے کہ وہ تقوی اور طہارت نفس میں ترقی کرے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 8 اگست تا 14 اگست 2008ء صفحہ 1) جماعت احمدیہ کی انفرادیت بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس زمانہ میں اگر کوئی جماعت خلافت کے نظام کو لیے ہوئے ہے تو وہ مسیح پاک علیہ السلام کی جماعت ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ عہد بیعت کرنے پر ہر احمدی کا آج فرض ہے کہ وہ اس نعمت کے دفاع کے لیے ایستادہ رہے اور ہمیشہ وہ کام کرتا رہے جو اس نعمت کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے۔اس کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نفس کی پاکیزگی کو ضروری قرار دیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: قد افْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشَّمْسُ : 10) اس لیے جس نے بھی بیعت کی ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے نفس کی پاکیزگی کے لیے کوشش کرے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 8 اگست تا 14 اگست 2008ء صفحہ نمبر 11) یوں جلسہ سالانہ امریکہ کا اختتام حضور انور کی ان دعاؤں کے ساتھ ہوا: ”خدا کرے کہ آپ سب اس جلسہ کی برکات سے بھر پور فائدہ اُٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ تمام جماعت کو اپنے احکامات پر عمل کرنے اور اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے وعدہ کے مطابق تمام انعامات کا وارث بنائے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 8 اگست تا 14 اگست 2008ء - صفحہ نمبر (12)