تأثرات — Page 153
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 140 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب کے بعد دعا کروائی جس کے بعد خواتین نے پر جوش نعرے بلند کیے۔نعروں کے بعد بچیوں نے امریکن اور افریقن انداز میں مختلف حمدیہ نظمیں پڑھیں اور لا الہ الا اللہ۔۔۔کا ورد کیا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مردانہ جلسہ گاہ تشریف لے آئے اور ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھانے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔آخری دن کا خطاب : 21 جون 2008 ء کو جلسہ سالانہ امریکہ کا آخری دن تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا آج امریکہ کے جلسہ سے اختتامی خطاب تھا۔خلافت جو بلی کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: خلافت جوبلی کے حوالہ سے یہ جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔امید ہے اس جلسہ نے بہت سی برکات ہر ممبر کو دی ہوں گی۔جلسہ سالانہ کی اغراض جیسا کہ میں نے پہلے بھی اپنے خطاب میں بتایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان کی ہیں کہ تا ہم روحانیت اور اخلاقیات میں اور علمی ترقی کریں۔اس وجہ سے ہر ملک کا جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اگر ہر جلسہ کی یہ اہمیت ہے تو پھر اس جلسہ کی خلافت جو بلی کے حوالہ سے کیا اہمیت ہے؟ ایک تو یہ ہے کہ ہر ملک نے جو جلسے کیسے انہوں نے اپنے پروگراموں کو خلافت جو بلی کے حوالہ سے ترتیب دیا اور پیشل پروگرام بنائے جن میں اللہ تعالیٰ کے احسانات کو خلافت احمدیہ کے حوالہ سے بیان کیا گیا۔اس وجہ سے ہر بڑے چھوٹے، نو جوان بوڑھے میں ایک جوش و جذبہ ہے۔اس وجہ سے ہمیں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار بننا چاہیے۔دوسرے یہ کہ یہ امریکہ کا پہلا جلسہ ہے جس میں میں بھی شرکت کر رہا ہوں جس کی وجہ سے بہت سے احباب جماعت اس میں شامل ہوئے ہیں۔اس وجہ سے اس جلسہ کی بہت اہمیت ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہر لحاظ سے ترقی کر رہی ہے۔اس وجہ سے ہمیں یہ جلسہ اظہار تشکر کے طور پر کرنا چاہیے۔اس جلسہ کی کامیابی تبھی مانی جاسکتی ہے کہ جب ہر شخص جو یہاں سے واپس جائے اس عہد کے ساتھ واپس جائے کہ ہم اپنے اندر ایک تبدیلی لائیں گے جو کہ مذہبی اور روحانی، اخلاقی تبدیلی ہوگی اور یہ تبدیلی پہلے سے زیادہ نمایاں طور پر ہوگی۔عمومی طور پر ہم تقاریر سنتے ہیں اور اس کا فائدہ صرف سننے کی حد تک رہتا ہے اس پر عمل نہیں کرتے۔اگر عمل کریں بھی تو کچھ عرصہ کے بعد بھول جاتے ہیں۔دُنیاوی امور دینی پر حاوی ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔خلافت جو بلی کے حوالہ سے اگر اس جلسہ سے آپ نے کچھ سیکھا ہے، آپ کے جذبات