تأثرات

by Other Authors

Page 152 of 539

تأثرات — Page 152

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہم بھول جاتے ہیں کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ انسانی فطرت ہے کہ وہ بھول جاتا ہے۔کمزوریاں ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ نصیحت فرماتے چلے جائیں، مومنوں کو نصیحت فائدہ دیتی ہے تا کہ کمزوریاں دُور کرنے میں شیطان سے بچنے کے طریق ان کو ملتے چلے جائیں۔یہی کام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے انجام دیا اور یہی کام خلافت کا ہے۔“ 139 الفضل انٹر نیشنل 25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفحہ 40) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے افریقن ، امریکن اور پاکستانی احمدیوں کو تلقین فرمائی کہ آپس میں بھائی چارہ کی فضا قائم کریں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہی تلقین اور نصیحت ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی تلقین فرمائی کہ نئے رشتوں میں بندھنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں طلاق کا رجحان بڑھ گیا ہے اس کو کم کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر پسند کا سوال ہے تو یہ معیار ہونا چاہیے کہ دین کیسا ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ساری جماعت کو نصائح فرما ئیں کہ سب کو چاہیے کہ ان معاملوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں اور دُعائیں کریں۔لجنہ اماءاللہ سے خطاب: پروگرام کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 21 جون 2008 ء کو لجنہ اماءاللہ سے خطاب فرمایا۔لجنہ کو ان کے عہد کی طرف توجہ دلائی اور خلافت کی تعریف پیش کرتے ہوئے فرمایا: یہ تین قسم کی ہے۔انبیاء کرام کو خلیفہ کہا گیا ہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء راشدین ہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے خلفا ہیں۔اب یہ خلافت احمد یہ قیامت تک رہے گی۔انشاء اللہ العزیز۔یہ نہیں کہ اگر تم قربانی نہ کرو گے تو خلافت کو کوئی خطرہ لاحق ہوگا۔خلافت احمد یہ خطرے میں نہیں ہے۔۔۔۔جب ایک عورت یہ عہد کرتی ہے کہ وہ خلافت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے کام کرتی رہے گی اور اچھے کاموں میں قدم آگے بڑھاتی چلی جائے گی۔اس لیے اس لحاظ سے ہر احمدی عورت کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چا وہ عورتیں جو شروع میں مذہب کو اہمیت نہیں دیتیں اور بچوں کی دینی تربیت سے لا پروا ہوتی ہیں وہ دھو کے میں ہیں اور جب ان کو اپنی اس غفلت کا احساس ہوتا ہے تو اس وقت پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے۔“ چاہیے۔الفضل انٹر نیشنل 25 جولائی تا7 اگست 2008ء صفحہ نمبر 41)