تأثرات — Page 146
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 133 کے پروگرام کے بارہ میں تفصیلی معلومات پیش کی گئیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ یہ قطعہ ارضی 1986ء میں خریدا گیا تھا۔1994 ء میں مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی تھی اور اب اس میں توسیع کی جارہی ہے۔مسجد میں موجود تین منزلہ ہال سے ملحقہ تین مزید ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں جو قبلہ رُخ ہوں گے اور ہر ہال 90×60 فٹ کا ہوگا۔پہلا ہال تہ خانہ میں ہوگا جو مردوں کے زیر استعمال ہوگا، پہلی منزل پر جماعتی دفاتر بنائے جائیں گے اور دوسری منزل پر موجود ہال خواتین کے پروگراموں کے لیے مخصوص ہو گا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ اس توسیعی منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 4۔45 ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔اب تک تعمیر کا منصوبہ 25 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا خواتین والے ہال میں چھوٹے بچوں کی ماؤں کے لیے علیحدہ حصہ رکھا گیا ہے؟ تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو نقشہ کے ذریعہ بتایا گیا کہ بچوں کے لیے ایک حصہ مخصوص کیا گیا ہے اور ہر قسم کی سہولت میسر کی گئی ہے۔اس موقع پر بیت الرحمن کے آرکیٹیکٹ Mr۔Roger Bass نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کو ہماری مساجد کے طرز تعمیر کا اندازہ ہے؟ ایشین ممالک میں بھی گئے ہیں اور مساجد دیکھی ہیں؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ کینیڈا میں جماعت کی مسجد دیکھی ہے اور وہاں سے بھی بیت الرحمن کی توسیع کے لیے آئیڈیا لیا ہے۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ www۔alislam۔org کے دفتر میں بھی تشریف لے گئے اور ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب انچارج احمد یہ ویب سائٹ سے دریافت فرمایا کہ آپ جو E-mails مجھے بھجواتے ہیں وہ انتخاب کر کے بھجواتے ہیں یا سب کی سب بھجوا دیتے ہیں؟ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ حضور من و عن بھجوا دیتا ہوں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے اسی طریق سے بھیجوایا کریں۔(3 سیرالیون کے سفیر سے ملاقات : 17 جون کو ہی امریکہ میں متعین سیرالیون کے سفیر Hon۔Bockari Steven حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے شرف ملاقات پانے کے لیے بیت الرحمن تشریف لائے۔سیرالیون میں جماعتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سفیر صاحب نے حضور انور کا شکریہ ادا کیا کہ جماعت سیرالیون میں ہر شعبہ زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔سفیر موصوف نے درخواست کی ان خدمات کو جاری رکھا جائے اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: سیرالیون میں جماعت ایک لمبے عرصہ سے قائم ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جہاں بھی ہم نے خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے