تأثرات

by Other Authors

Page 145 of 539

تأثرات — Page 145

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008 ء 132 مشن ہاؤس ہیں۔بعض مقامات پر بڑی وسیع و عریض عمارتیں اور مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔امریکہ میں مزید تیرہ مقامات پر مساجد اور مشن ہاؤسز کے لیے جگہ خریدی جا چکی ہے اور تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔یہ وہی امریکہ ہے جہاں 1920ء میں جماعت احمدیہ کے پہلے مبلغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کو ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جار ہا تھا اور قید کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا۔پس اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کہی ہوئی بات اللہ تعالیٰ نے کس طرح پوری فرمائی کہ امریکہ میں ایک دن لا الہ الا اللہ کی صدا گونجے گی اور ضرور گونجے گی۔“ آج ہم ایم ٹی اے کی آنکھ اور کانوں سے دیکھ اور سن رہے ہیں کہ نہ صرف احمدی امریکہ میں آباد ہو چکے ہیں بلکہ ان کا پیارا امام اور حضرت خلیفہ اسیح بھی آج ان کے درمیان رونق افروز ہے۔امریکہ کے چپہ چپہ پر دن رات لا الہ الا اللہ کی صدائیں گونجتی ہیں اور کوئی نہیں جو ان آوازوں کی بازگشت کو روک سکے۔حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ امریکہ انتہائی غیر معمولی فضلوں اور برکات اور کامیابیوں سے بھر پور دورہ تھا جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے امریکہ میں نئی فتوحات اور ترقی کی نئی منازل کی بنیا د رکھ دی۔17 جون 2008ء کے پروگرام: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 17 جون کو مندرجہ ذیل امور سرانجام دیئے: (1) معاینہ ارتھ ٹیشن (Earth Station): حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 17 جون 2008ء کو بیت الرحمن واشنگٹن ڈی سی کے احاطہ میں موجود ایم ٹی اے کے ارتھ سٹیشن (Earth Station) کا معاینہ کیا۔محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ارتھ سٹیشن کے ذریعہ ایم۔ٹی۔اے کے چار چینل ٹرانس مٹ (Transmit) کرنے کا انتظام موجود ہے۔چنانچہ اسی سٹیشن کے ذریعہ لندن برطانیہ سے یوروپین سیٹلائٹ سے ایم۔ٹی۔اے کی نشریات وصول کر کے جنوبی امریکہ کی سیٹلائٹ کے ذریعہ امریکہ اور کینیڈا تک بھیجی جاتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارتھ سٹیشن کا تفصیلی جائزہ لیا پھر اس کے انچارج مکرم منیر احمد صاحب چودھری مربی سلسلہ کے دفتر تشریف لے گئے۔(2) توسیع بیت الرحمن منصوبہ کا معاینہ: ارتھ سٹیشن کا معاینہ کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بیت الرحمن میں کی جانے والی توسیع کا معاینہ فرمایا۔ایک بڑی سکرین کے ذریعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بیت الرحمن اور اس کی توسیع