تأثرات — Page 144
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 131 مفتی صاحب پہلے مبلغ کے طور پر 26 جنوری 1920ء کو لیور پول برطانیہ کی بندرگاہ سے روانہ ہوکر 15 فروری 1920ء کو فلاڈلفیا امریکہ کی بندرگاہ پر اترے۔حضرت مفتی صاحب کو امریکہ میں داخل نہ ہونے دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ اسی جہاز پر واپس چلے جائیں لیکن آپ نے واپس جانے کی بجائے اس فیصلہ کے خلاف محکمہ آبادکاری واشنگٹن میں اپیل دائر کر دی۔اس اپیل کی سماعت اور فیصلہ تک حضرت مفتی صاحب کو سمندر کے کنارے ایک گھر میں قید کر دیا گیا۔آپ کو صرف اس مکان کی چھت پر ٹہلنے کی اجازت تھی لیکن گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی۔اس گھر کا دروازہ صرف دو بار کھلتا تھا۔اس مکان میں کچھ یوروپین بھی آپ کے ساتھ قید تھے آپ نے یہ موقع غنیمت جانا اور ان کو تبلیغ شروع کر دی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ دو ماہ میں پندرہ (15) قیدی احمدی ہو گئے۔جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو یہ خبر ملی کہ حضرت مفتی صاحب کو قید کر دیا گیا ہے اور امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس پر نہایت درجہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ جسے طاقت ور ہونے کا دعوی ہے اس وقت تک اس نے ساری سلطنتوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی ہوگی۔رُوحانی سلطنت سے اس نے مقابلہ کر کے نہیں دیکھا۔اب اگر اس نے ہم سے مقابلہ کیا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ وہ ہمیں ہرگز شکست نہیں دے سکتا کیونکہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ہم امریکہ کے ارد گرد کے علاقوں میں دعوت الی اللہ کریں گے اور وہاں کے لوگوں کو مومن بنا کر امریکہ بھیجیں گے اور ان کو امریکہ نہیں روک سکے گا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ امریکہ میں ایک دن لا الہ الا اللہ۔۔۔کی صدا گونجے گی اور ضرور گونجے گی۔“ 66 ( بحوالہ روزنامہ الفضل ربوہ 28 جون 2008 صفحہ 4 کالم 2) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی شبانہ روز دُعاؤں اور حضرت مفتی صاحب کی تضرعات کو پایہ قبولیت عطا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا فرمائے کہ مئی 1920ء میں حضرت مفتی صاحب سے امریکہ میں داخلہ کی پابندی اُٹھالی گئی۔اس کی ایک فوری وجہ یہ بنی کہ ایسا نہ ہو کہ آپ نظر بند تمام قیدیوں کو احمدی کر لیں اس لیے آپ کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔حضرت مفتی صاحب نے نیو یارک میں ایک مکان کرایہ پر لے کر جماعت احمدیہ کے مشن کی بنیاد رکھی۔پھر 1921ء میں آپ شکا گومنتقل ہو گئے اور با قاعدہ ایک عمارت خرید کر جماعتی مرکز قائم کیا۔1950ء میں شکاگو سے جماعت کا یہ مرکز واشنگٹن میں منتقل کر دیا گیا۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ کی تمام بڑی ریاستوں اور شہروں میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔امریکہ میں قائم ہونے والی جماعتوں کی کل تعداد سڑسٹھ (67) اور کل تئیس (23) مساجد اور چھیں (26)