تأثرات — Page 143
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 130 اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ امریکہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے کئی ایک غیر معمولی نظارے لیے ہوئے دکھائی دیا۔جہاں زمین نے قدم بوسی کی تو آسمان نے اپنی نصرت کے دروازے ہر لمحہ کھول دیئے۔الحمد للہ جماعت احمد یہ امریکہ ترقیات کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔بیت الرحمن میں ڈارو د سعید : پیارے آقا کے استقبال کے لیے مرکزی مسجد بیت الرحمن اور اس کے ماحول کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا تھا۔سارا علاقہ روشنیوں میں نہایا ہوا دکھائی دیتا تھا۔رات سوا دس بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بیت الرحمن پہنچے۔دور ونزدیک سے اپنے پیارے آقا کا استقبال کرنے والے پروانے بھی جمع تھے۔یہ پروانے واشنگٹن کے علاوہ نیو یارک ، فلاڈلفیا، بوسٹن، شکاگو، ہیوسٹن، سان فرانسسکو اور سیاٹل ، ڈیٹرائیٹ ، ڈیٹن ، لاس اینجلس اور کلیولینڈ کی جماعتوں سے بھی لمبے سفر کر کے یہاں پہنچے تھے۔بعض تو تین تین ہزار کلو میٹر کا سفر کر کے پہنچے تھے۔ایک ہجوم تھا جو اپنے محبوب آقا کی ایک جھلک کے لیے بے تاب دکھائی دیتا تھا۔ان میں ایک بڑی تعداد ایسے خاندانوں کی تھی جو پہلی بار اپنے پیارے امام کو قریب سے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ان کا ایک ایک لمحہ بے تابی سے گزر رہا تھا۔رات سوا دس بجے جیسے ہی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بیت الرحمن میں قدم رنجہ ہوئے اور آپ نے سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا تو لوگوں سے اپنے جذبات سنبھالے نہیں جا رہے تھے آنکھیں وفور جذبات سے خوشی کے آنسوؤں سے چھلک رہی تھیں اور زبانیں حمد باری تعالیٰ سے تر۔دلوں میں شکرانے کے جذبات تلاطم خیز تھے تو لب اظہار پر تکبیر کے فلک شگاف نعرے گونج رہے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے عشاق کے درمیان سے گزر رہے تھے، ہر طرف سے حضور السلام علیکم ! حضور السلام علیکم کی آوازیں آرہی تھیں۔آج امریکہ کی سرزمین پر عشق و محبت کی نئی داستانیں رقم ہو رہی تھیں۔امریکہ میں احمدیت : جماعت احمد یہ امریکہ کے اس مرکزی سنٹر کا کل رقبہ اٹھارہ ایکٹر ہے۔1994ء میں یہاں پر امریکہ کی سب سے بڑی مسجد بیت الرحمن کی تعمیر عمل میں آئی جس میں ڈیڑھ ہزار کے قریب احباب ایک وقت میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اکتوبر 1994ء میں اپنے دورہ کے دوران اس مسجد کا افتتاح فرمایا تھا۔اس رقبہ میں مسجد کے علاوہ دیگر جماعتی دفاتر مشن ہاؤس ، ایم ٹی اے کا ارتھ سٹیشن (Earth Station) اور مختلف رہائشی عمارتیں موجود ہیں۔امریکہ میں احمدیت کا نفوذ 1920ء میں اس وقت ہوا جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے برطانیہ کے مبلغ سلسلہ حضرت مولانا مفتی محمد صادق صاحب کو امریکہ چلے جانے کا حکم صادر فرمایا۔چنانچہ حضرت