تأثرات — Page 137
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز: 125 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سب سے آخر پر تشریف لا کر انگریزی زبان میں پر شوکت خطاب فرمایا۔تمام حاضرین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس خطاب کو پوری توجہ اور انہماک سے سنا۔اس خطاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسلام احمدیت کا بھر پور تعارف ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ، آپ کی بعثت کا مقصد ، آپ کی صداقت کے ثبوت میں ظاہر ہونے والے نشانات کے ذکر کے علاوہ اسلامی تعلیمات کے دو اہم اور بنیادی پہلوؤں یعنی خدا تعالیٰ سے محبت اور اس کی اطاعت اور بنی نوع انسان سے ہمدردی کا خاص طور پر ذکر فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں مندرجہ ذیل امور پر خاص زور دیا اور بھر پور روشنی ڈالی: (1 (2 (3 (4 (5 امنِ عالم کے قیام سے متعلق اسلام کی عالم گیر تعلیمات، پیشوایان مذاہب کے احترام کو قائم کرنے کی طرف توجہ، عدل و انصاف کا قیام، جنگوں سے متعلق اسلامی تعلیمات، جہاد کی حقیقی تعریف، (6) جماعت احمد یہ عالم گیر کی عالم گیر خدمات اور (7 انسانیت۔دہشت گردی کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو مسلمان اسلام کے نام پر دہشت گردی جیسی غلط حرکتیں کرتے ہیں وہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ان کی حرکتوں کا الزام اسلام کو نہیں دیا جا سکتا۔جیسے ہم جانتے ہیں کہ تاریخ میں عیسائی حکومت نے عیسائیت کے نام پر لوگوں پر ظلم کیے تو اس کا الزام عیسائیت کو نہیں دیا جا سکتا۔“ الفضل انٹر نیشنل 18 جولائی تا 24 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 4) معاشرہ میں قیام امن کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پاکیزہ نمونے حاضرین کے سامنے رکھے اور فرمایا: ایک موقع پر ایک مسلمان اور یہودی کے درمیان جھگڑا ہوا۔یہودی نے شکایت کی کہ مسلمان نے مجھے مارا ہے۔وجہ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہودی کہتا تھا کہ موسیٰ علیہ السلام سب سے افضل نبی ہیں۔اس پر مسلمان نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم موسیٰ