تأثرات — Page 134
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 122 فرمایا: (7 اسلام فوبیا اور انتہا پسندی وغیرہ کے متعلق سوال کیا گیا جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہم اس پر یقین نہیں رکھتے اصل بات یہ ہے کہ ہم اسلام کے امن کے پیغام کو پھیلائیں۔ابھی اس پریس کانفرنس کے بعد میں نیچے ہال میں اپنی تقریر میں اس بات کو تفصیل سے بیان کروں گا۔“ (8 الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی تا17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) ایک جرنلسٹ نے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب وغیرہ ممالک میں آپ کی جماعت پر کئی پابندیاں اور مشکلات ہیں کیا آپ ان پابندیوں کو دور کروانے کے لیے کچھ نہیں کریں گے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہم تبلیغ کر رہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ہر شخص جو مسلمان ہونے کا دعوی کرتا ہے اور کلمہ پڑھتا ہے مسلمان ہے۔ایک دفعہ ایک جنگ میں ایک کا فرایک مسلمان کے قابو میں آیا۔جب وہ کا فر قابو میں آگیا اور اُس نے یقین کر لیا کہ یہ مسلمان مجھے جان سے مار دے گا تو اس نے کلمہ پڑھ لیا۔اس کے باوجود اُس صحابی نے اُسے قتل کر دیا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا اور فرمایا کہ جب اُس نے کلمہ پڑھ لیا تھا تو پھر اُسے کیوں قتل کیا ؟ اُس صحابی نے کہا کہ اُس نے جان بچانے کے لیے کلمہ پڑھا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سخت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ کیا تم نے اُس کا دل چیر کر دیکھا تھا؟ ہم معاملہ خدا پر چھوڑیں گے۔خدا تعالیٰ خود فیصلہ فرمائے گا کہ کون کیا ہے؟“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) و) کیا آپ کی جماعت پاکستان میں بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ کے فضل سے جماعت وہاں بھی بڑھ رہی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10)