تأثرات

by Other Authors

Page 120 of 539

تأثرات — Page 120

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء آب و گیاہ میدان کو ایک سرسبز پھولوں ، پھلوں اور درختوں سے بھری ہوئی ایک بستی میں بدلنے کا نظارہ بھی کر رہے ہیں اور ربوہ کی یہ تصویر میں بھی آج ہمارے سامنے ہیں۔پس آج مشرق سے مغرب کی طرف آنے والے یہ نظارے اور مغرب سے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق دائمی قدرت کا نظارہ کرتے ہوئے خلیفہ وقت کی آواز اور تصویر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش کا ذکر مشرق میں بھی ، مغرب میں بھی ، شمال میں بھی اور جنوب میں بھی، یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی اور ایشیا میں بھی اور افریقہ میں سن رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں۔یہ یقیناً ہر احمدی کو توجہ دلانے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو اپنا وعدہ پورا کر دیا اور کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچا دیا ہے اور پہنچا رہا ہے۔خلافت احمدیہ کے قیام اور اس کے ذریعہ سے الہی تائیدات کے ساتھ ترقی کے نظارے ہم اپنے ماضی کی تاریخ میں بھی کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔خلافت احمدیہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سلوک کی سوسالہ تاریخ ہمارے ایمانوں کو پختہ کر رہی ہے اور ہمارے ایمانوں کو گرما رہی ہے۔کیا یہ سب کچھ ہمیں اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اُس کے حضور اپنے شکر کا اظہار کریں اور آج کی یہ تقریب بھی اسی شکر گزاری کے اظہار کے طور پر ہے۔یہ دن جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دکھایا ہے اسلام کی تاریخ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کی جماعت کے لیے ایک نیا اور سنہری باب رقم کر رہا ہے۔“ 110 الفضل انٹرنیشنل۔خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی نمبر 25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفحہ 493) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس خطاب میں تاریخ اسلام کے حوالہ سے خلافت کی اہمیت اور آخری زمانہ میں خلافت کے قیام کے بارہ میں قرآن کریم، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان کردہ پیش گوئیوں کو علی الترتیب بیان فرمایا۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کھول کر خوب وضاحت سے فرمایا کہ منافقین، منکرین اور معاندین، خلافت احمدیہ کے مقابل پر ہمیشہ ناکام و نامراد ہو کر ہمیشہ ذلیل وخوار اور رُسوا ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے جب کہ اُن کے بالمقابل جماعت احمد یہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ٹھہرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی خلافت احمدیہ کی برکت سے ہمیشہ عظیم الشان ترقیات اور فتوحات کے نئے نئے باب رقم کرے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں کو یہ خوشخبری عطا فرمائی کہ : اللہ تعالیٰ کا رحم مسیح و مہدی کے ماننے والوں کے لیے جوش میں آئے گا اور دشمن چاہے جتنی بھی تعلیاں کرتا رہے، جتنے چاہے خوشی کے باجے بجاتا رہے، ڈھول پیٹتا رہے، یہ