تأثرات

by Other Authors

Page 96 of 539

تأثرات — Page 96

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تعالیٰ کی وفات کے بعد جب اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ منصب دیا تو باوجود اس خوف کے جو میرے دل میں تھا کہ جماعت کس طرح چلے گی ؟ اللہ تعالیٰ نے خود ہر چیز اپنے ہاتھ میں لے لی اور ہر طرح تسلی دی اور جو ترقی کا قدم جس رفتار سے بڑھ رہا تھا اسی طرح بڑھتا چلا گیا اور چلتا چلا جا رہا ہے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے خدا کا وعدہ ہے کہ : ” میں تیری جماعت کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ اللہ تعالیٰ کے فضل سے زمین کے کناروں تک پہنچ رہی ہے اور لوگ جوق در جوق اس میں شامل بھی ہورہے ہیں۔تو اس سے اللہ تعالیٰ کو اپنے پیاروں کی عزت کا بڑا خیال رہتا ہے۔اصل میں تو اللہ تعالیٰ کا اپنا ایک کام ہے جو بعض لوگوں کے ذریعہ سے کرواتا ہے اور انبیاء کو جو اس دنیا میں بھیجتا ہے وہ اپنے پیارے، جو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں ان کے ذریعہ سے وہ دُنیا میں اپنی تعلیم اور اپنا نظام قائم کرنا چاہتا ہے اور پھر انبیاء کے بعد ان کے ماننے والوں کے ذریعہ اور پھر خلافت کے ذریعہ سے وہ نظام جاری رہتا ہے اور ترقی کرتا 90 چلا جاتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل۔خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی نمبر۔25 جولائی تا 7 اگست 2008ء۔صفحہ 16) افریقہ کے بھر پور اور کامیاب دورہ سے بابرکت مراجعت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پہلے خطبہ جمعہ میں اس بابرکت دورہ کے حوالہ سے ایسی باتیں اور واقعات بیان فرمائے جو کیمرہ کی آنکھ محفوظ نہیں کر سکی اور دیکھنے والوں کی نظروں سے مخفی رہ گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت جو بلی کے حوالہ سے یہ پہلا دورہ تھا اور جن ملکوں کا دورہ کیا اس وجہ سے وہاں کے احمدی احباب و خواتین حتی کہ بچوں تک نے بڑے جذباتی انداز میں ان جلسوں کی ، ان تقاریب کی تیاری شروع کر دی تھی اور بعض کے اس تیاری کے تعلق میں جذبات دیکھ کر حیرت ہوتی تھی کہ کس طرح قربانی کرنے والے ہیں۔پیار کرنے والے، محبت، اخلاص اور نیکی میں بڑھنے والے، دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے، اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائے ہیں۔جن کی قومیتیں مختلف ہیں، جن کے رنگ مختلف ہیں ، جن کے رسم و رواج مختلف ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر مسیح محمدی کے خلیفہ سے بھی ایسی ہی ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں کہ انسان جذبات سے مغلوب ہو جاتا ہے اور یہ ہونا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے۔“ 66 خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ بیان فرمودہ 9 مئی 2008 ء۔افضل انٹرنیشنل 30 مئی تا5 جون 2008، صفحہ 5)