تأثرات

by Other Authors

Page 90 of 539

تأثرات — Page 90

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء حاضرین جلسہ کے رُوح پرور تا ثرات : 84 جلسہ سالانہ میں نائیجیریا کے علاوہ تیرہ ممالک کے وفود اور احباب نے شرکت کی اور جلسہ کی رونق کو بڑھا یا ان وفود میں نائیجیریا کے ہمسایہ ممالک نائیجر (Niger) ، چاڈ (Chad)، کیمیرون (Cameroon) اور ایکٹوریل گئی Equatorial Guinea) کے علاوہ کینیا ، بین ، بورکینا فاسو، گھانا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی، یوکے، امریکہ اور پاکستان سے آئے ہوئے وفود بھی شامل تھے۔1۔چیف آف ریاست نسروا (Nasarawa): Nasarawa State کے ایک غیر احمدی چیف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ہماری خوش قسمتی ہے کہ حضور جیسی عظیم شخصیت یہاں تشریف لائی اور ہمارے ملک کے 66 لیے یہ برکت کا موجب ہے اور یہ جلسہ ہمیں ہمیشہ یادر ہے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 جولائی 2008 صفحہ 11) 2۔نائیجر (Niger): ☆ نائیجر (Niger) کے بائیں (22) مقامات سے پچھتر (75) افراد پر مشتمل وفد اس جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچا تھا۔ان میں بعض پندرہ سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے اور گرمی کی صعوبتیں برداشت کر کے پہنچے تھے۔☆ Abro نامی گاؤں کے چھیاسٹھ سالہ امام محمودو (Mahmoudou) صاحب اپنے گاؤں سے پندرہ سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے پہنچے تھے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے بعد کہنے لگے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی خلیفہ اسی کو مل سکیں گے اور قریب سے دیکھ سکیں گے۔کہنے لگے کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مل کر ساری تھکاوٹ اتر گئی ہے۔عثمان عبدو صاحب نے کہا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تو سراپا ☆ شفقت ہیں اور ہم سے بہت محبت کرتے ہیں۔☆ نائیجر کے مارادی علاقہ کے غیر از جماعت میر اپنی نہایت اہم میٹنگ چھوڑ کر اور لمبا سفر طے کر کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات اور دیدار کو پہنچے، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتدا میں نمازیں ادا کیں اور جلسہ کے پروگراموں میں شامل ہوئے۔ملاقات کے بعد اپنی نہ سنبھالی جانے والی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگے کہ: