تأثرات — Page 86
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 80 خدا کا خوف ہوگا تو پھر ہی آپ ہر ایک کو بہت خوراک دیں گے اور ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کریں گے۔یہی وہ بات اور پیغام ہے جو میں ہر ایک تک پہنچانا چاہتا ہوں۔66 الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008ء صفحہ 13) ایک اور اخباری نمائندہ نے دہشت گردی کے متعلق بڑا اہم سوال کیا کہ اسلام میں دہشت گردی کے حوالہ سے جو شور ہورہا ہے اس کے بارہ میں آپ کیا کہتے ہیں؟ کیا آپ اسلام کو مزید بہتر طریق پر بیان کر سکتے ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: یہی سوال ہے جو ہر جگہ ہورہا ہے۔اسلام کی حقیقی تعلیم کیا ہے؟ اسلام کی حقیقی تعلیم وہ ہے جو میں نے اس کا نفرنس میں آج بیان کی ہے اور میں ہر جگہ اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتا ہوں ویسی ہی جیسے قرآن کریم نے پیش کی ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق سے ثابت ہے۔ان باتوں کو سننے کے بعد بہت سے لوگوں نے بیان کیا ہے کہ اسلام نے کیا تعلیم دی ہے؟ قرآن کریم نے کیا بیان کیا ہے؟ یہ ہم صحیح طور پر اب جان سکیں گے۔اسلام دہشت گردی کا مذہب ہرگز نہیں بلکہ امن کا مذہب ہے۔نیز ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسلام خدا کے قریب کرنے اور اس کی محبت حاصل کرنے کا طریق بتانے والا مذہب ہے۔یہ وہ مذہب ہے جو حقیقت میں دنیا میں امن قائم کرنے والا 66 مذہب ہے۔" جلسہ سالانہ نائیجیریا کا تیسرا اور آخری دن : الفضل انٹرنیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 ء صفحہ 13) 4 مئی 2008ء کا تاریخی دن آن پہنچا تھا اور یہ نائیجیریا کے جلسہ سالانہ کا آخری دن بھی تھا۔جلسہ گاہ پہنچنے پر سب سے پہلے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ لجنہ کی مارکی میں کچھ دیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں بچیوں نے تہنیتی نغمات اور پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے جذبات کا انگریزی کے علاوہ مقامی زبانوں میں اظہار کیا ان زبانوں میں یورو با اور ہاؤ سا شامل ہیں۔ایک بچی رشیدہ رُوحی نے یورو بازبان میں بڑی متاثر کرنے والی نظم پڑھی جس کا ترجمہ یہ ہے: ”خدا کا شکر ہے کہ مقررہ ماہ کا مقررہ دن آن پہنچا۔ہم تمام محامد کے مالک خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔خلافت کے صد سالہ جشن کے موقع پر تمام طاقتوں کے مالک، عالی وکبیر، تمام روشنیوں والے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔وہ رحمان ہے، وہ رحیم ہے، تمام طاقتیں