تأثرات

by Other Authors

Page 69 of 539

تأثرات — Page 69

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 63 کی منازل تیزی سے طے کرنے لگی اور ان لوگوں کو احساس ہوا کہ اگر عیسائیت کا تعاقب کرنا ہے تو احمدیت ناگزیر ہے۔شریعت کورٹ کے قاضی کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات : 28 اپریل 2008 ء کو صبح دس بجے جسٹس عبد القادر Grand Qazi Sheria Court of Apeal, Kwara State حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے ہوٹل تشریف لائے۔چیف جسٹس نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو الورین میں خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ شریعت کورٹ کے جوں کی تعداد اس وقت چھ ہے امید ہے کہ عنقریب چار مزید حج ان میں شامل ہو جائیں گے۔جج نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم ہر کلمہ گو گومسلمان سمجھتے ہیں جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ کا یہ عقیدہ ہے۔آپ عدل و انصاف کی پوسٹ پر فائز ہیں۔قرآنی احکامات اور شریعت اسلامیہ پر عمل کروانے والے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 12) جسٹس صاحب نے بتایا کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کی قرآن کریم کی تفسیر پڑھی ہے اور بلا مبالغہ اسے سب تفاسیر سے عمدہ پایا ہے۔حج موصوف نے بتایا کہ انہیں جماعتی کتب کے مطالعہ کا شوق ہے۔چنانچہ انہیں اپنی لائبریری کے لیے مزید کتب کی ضرورت ہے جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت ان کی لائبریری کے لیے مزید کتب مہیا کرنے کی ہدایت فرمائی۔جسٹس صاحب نے بتایا کہ الورین میں بہت سے غریب عوام ہیں جنہیں کھانے پینے اور لباس تک کی محتاجی ہے جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کا نظام درست کرنے کی طرف توجہ دلائی کہ اگر یہ نظام درست ہو جائے اور اُمرا اپنی ذمہ داری نبھا ئیں تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں اور غربا کی ضرورتیں پوری کی جاسکتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اسلامی نظام زکوۃ کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: اس مسلم سٹیسٹ میں آپ شریعت لا (Law) کے ذریعہ اس پر عمل کروا سکتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008ء صفحہ 12) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: آپ جو مہمان نوازی کر رہے ہیں میری توقعات سے بہت زیادہ ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو ہر چیز مہیا کی ہے آپ اس کا بہترین استعمال کریں اور خدا کا شکر ادا کریں۔اللہ آپ کی مدد کرے۔آپ کے پاس ذہن بھی ہے اور ری سورسز (Resources)