تأثرات — Page 52
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 46 میں نوجوانوں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ محنت کر کے تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں تب ہی وہ اپنے ملک کے ساتھ وفا کا عہد پورا کرنے والے کہلا سکیں گے۔اگر کسی طالب علم کے مالی وسائل ایسے نہ ہوں کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے تو جماعت اس کی مدد کرتی ہے تا کہ وہ ملک کا بہترین شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کر سکے اور اپنے اس عہد پر پورا اُترے کہ میں ملک کا وفادار ہوں۔پس خدام الاحمدیہ کو، لجنہ کو اور جماعت کو ایسے بچوں کا جائزہ لینا چاہئے جو اپنے کم مالی وسائل کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے اور پھر مجھے بتا ئیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008 ، صفحہ 12) اپنے اس معرکۃ الآرا خطاب کے آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے اُمید ہے کہ آپ لوگ جماعتی لحاظ سے بھی ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور ترقی کی منازل طے کرنے والے بنیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو نیکیوں میں آگے بڑھنے اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔جس مقصد کے لیے آپ یہاں جمع ہوئے ہیں یعنی نیکیوں کا حصول ! اس سے جھولیاں بھر کر اپنے گھروں میں جائیں اور ہمیشہ نیکیاں بجا لاتے رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور بین جماعت کی طرف سے کبھی مجھے کوئی شکایت نہ پہنچے۔خلافت احمدیہ کی برکات سے آپ لوگ تبھی حصہ لیں گے جب اپنی عبادتوں کے معیار بڑھائیں گے، نیکیوں کو قائم کریں گے اور ہمیشہ اطاعت کے اعلیٰ نمونے دکھائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008 ء صفحہ 12) بینن کے اس جلسہ سالانہ میں شرکت کرنے اور اس کی برکات سمیٹنے کے لیے احباب جماعت گرم موسم کی شدت برداشت کرتے ہوئے اور تکالیف اُٹھاتے ہوئے دُور دُور سے تشریف لائے تھے۔Valle علاقہ کے ایک دور دراز گاؤں Bondo Wogon سے ایک سو افراد پر مشتمل قافلہ آیا۔اس قافلہ میں ایک ایسی خاتون بھی شامل تھیں جن کے ہاں بچہ کی ولادت متوقع تھی۔یہ خاتون بڑا اصرار کر کے اسی حالت میں لمبا سفر کر کے اس جلسہ میں شامل ہوئیں اور جلسہ کے پہلے دن کے اختتام پر رات کو ایک بچی کو جنم دیا۔سفر کی تکالیف اور کلفت مخلصین کے قدم نہ روک سکی اور احباب جماعت کے عزم اور ارادوں اور ہمت کے سامنے سب مصائب اور تکالیف بیچ ہو گئیں۔گویا یہ عشاق بزبان حال پکار پکار کر کہہ رہے تھے : جا کے اب تو لیں گے ہم منزلوں روک پائیں گے ره کے بیچ خم (محمد مقصود احمد غیب) شعبہ رجسٹریشن کے مطابق جلسہ سالانہ بیٹن میں شامل ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار