تأثرات — Page 43
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 38 ٹیلی ویژن اور نیشنل ریڈیو پر کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا کہ حکومت سرکاری طور پر یہ اعلان کرتی ہے کہ احمدیہ مسلم کمیونٹی کے عالمگیر سر براہ (Worldwide Head) 23 اپریل 2008ء کو بین تشریف لا رہے ہیں۔یہ گورنمنٹ کے سٹیٹ گیسٹ ہوں گے۔اس کے بعد وزیر موصوف نے بینن میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد کے حوالے سے دعائیہ کلمات بھی کہے۔حکومت بینن کے سیکریٹری جنرل Victor P۔Topanou نے حکومت کے اس فیصلہ کا اعلان اعلامیہ نمبر 518/08 فیصلہ نمبر 13 کے تحت جاری کیا۔اس اعلامیہ کے الفاظ درج ذیل ہیں : مورخہ 23 اپریل تا26 اپریل۔عزت مآب حضرت خلیفہ المسیح الخامس مرزا مسرور احمد مسلمان جماعت احمدیہ کے عالمی راہنما کا دورہ بینن :۔(1) سربراہ مملکت حضرت خلیفہ امسیح کو ہمارے ملک کے دورہ کے موقع پر ملاقات کی غرض سے دعوت دیں گے۔(2) دورہ کے اخراجات نیشنل بجٹ سے ادا ہوں گے جن کا فیصلہ وزارت رابطہ برائے ادارہ جات و حکومتی Spokesman اور وزارت خزانہ و اقتصادیات باہم مفاہمت سے کریں گے۔(3) پریزیڈینسی جمہوریہ کے کیبنٹ ڈائریکٹر کا فرض ہوگا کہ وزارت رابطہ برائے اداره جات و حکومتی Spokesman کے سپر د چار موٹر سائیکل اور سات اعلیٰ درجہ کی گاڑیاں مہیا کرے تاکہ عزت مآب کے قافلہ کو Conduct کیا جا سکے۔(4) وزارت رابطہ برائے ادارہ جات و حکومتی Spokesman کا فرض ہوگا کہ عزت مآب خلیفہ اسی کے گرم جوش استقبال اور بہترین قیام کے لیے تمام ضروری انتظامات کرے۔(5) وزیر داخلہ اور عوامی سکیورٹی کا فرض ہوگا کہ Same Krake (بارڈر) کے سرحدی علاقہ سے عزت مآب کے داخلہ کو آسان بنائے اور دوران قیام عزت مآب اور ان کے قافلہ کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔(6) وزیر برائے فیملی و بچه، وزیر تعلیم ، وزیر معدنیات، پانی وبجلی وانر جی حضورانور کی رہائش گاہ پر حضورانور سے ملیں۔(7) وزیر مواصلات، ٹیکنالوجی، اطلاعات و اعلانات کا فرض ہوگا کہ عزت مآب