تأثرات

by Other Authors

Page 34 of 539

تأثرات — Page 34

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اکر امشن ہاؤس سے ائر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔پولیس کی گاڑی اور موٹر سائیکل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گاڑی کو Escort کر رہے تھے۔بارہ بج کر پانچ منٹ پر حضور انورا کرا کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پہنچے اور VIP لاؤنج میں تشریف لے گئے۔حضور انور کی ائر پورٹ پر آمد سے قبل سامان کی بکنگ اور بورڈنگ پاس کے حصول اور امیگریشن کی کارروائی مکمل کی جا چکی تھی۔اخباری نمائندے سے گفتگو : 34 الفضل انٹرنیشنل 30 مئی تا 5 جون 2008ء صفحہ 12 کالم 3,4) گھانا کے ائر پورٹ پر ایک اخباری نمائندے نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے انڈونیشیا کے حوالے سے سوال کیا کہ آج کل انڈونیشیا سے خبریں آرہی ہیں کہ وہاں جماعت پر پابندی لگائی جانے کا امکان ہے؟ اس کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ابھی تو پابندی نہیں لگی۔اگر انہوں نے کوئی کارروائی کرنی بھی ہو تو اُس میں دیر لگے گی۔پارلیمنٹ وغیرہ Involve ہو گی۔وہاں ملاں کا زور ہے۔اگر وہ بین (Ban) کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں بھی ہمارے خلاف قانون بنے ہیں اور پابندیاں لگی ہیں۔ان پابندیوں کے نتیجہ میں جماعت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے اور ایک سونو اسی ممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔ہم نے تو بہر حال آگے بڑھنا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 30 مئی تا 5 جون 2008ء صفحہ 12 کالم 3,4) جماعت احمد یہ گھانا کی وزیٹرز بک (Visitors Book) میں تاثرات: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے گھانا کے دورہ کے اختتام پر جماعت احمد یہ گھانا کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات کا اظہار یوں فرمایا: الحمد للہ ! جلسہ سالانہ گھانا اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کی بارش کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔جماعت کا انتظامی سیٹ اپ (Setup) اور کارکنان کی طوعی خدمات قابل ستائش ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت غانا کو اور خاص طور پر تمام کارکنان کو اپنے فضلوں اور برکتوں سے نوازے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ غانا کو خلافت کی محبت میں بڑھاتا چلا جائے اور وہ نظام خلافت کو پہلے سے زیادہ عزیز جانیں۔اللہ کرے کہ یہ جلسہ غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھنے کے لیے نئے نئے راستے کھولنے کا موجب بن جائے۔آمین۔“ 66 الفضل اند نیشنل 30 مئی تا 5 جون 2008ء)