تأثرات — Page 360
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 322 حلقہ واپڈا ٹاؤن ضلع لاہور کی مجلس خدام الاحمدیہ نے 25 مئی 2008 ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کیا جس میں بارہ (12) غیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔شامل احباب نے احمدی احباب کا شکر یہ ادا کیا کہ اتنے ایمان افروز پروگرام میں ان کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔امیر صاحب لکھتے ہیں: ”سب شرکا نے کہا کہ ایسا جلسہ اپنے حسن انتظام، حاضری، نقار یر اور دیگر انتظامات کی وجہ سے بے مثال تھا۔ایسا جلسہ حلقہ واپڈا ٹاؤن لاہور کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔“ (رپورٹ آمده از امیر صاحب ضلع لاہور ) حضور انور ایدہ اللہ کے بارے میں ایک غیر از جماعت دوست نے اظہار کرتے ہوئے فرمایا: آپ کے خلیفہ وضع قطع سے اسلامی شعار کا بہترین نمونہ ہیں۔آپ کا انداز سمجھانے کا نہایت سادہ اور دل میں اتر جانے والا ہے۔ان خطابات میں ہمیں کوئی بھی بات غیر اسلامی نظر نہیں آئی۔(رپورٹ آمده از امیر صاحب ضلع لاہور ) مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کے تحت ایک پروگرام مکرم ناظم صاحب ضلع لاہور نے تشکیل دیا کہ اعلیٰ عہد یداران کو دعوت دی جائے اور ان پر جماعت کا مؤقف واضح کیا جائے۔نیز ملتی اور قومی سطح پر جماعتی خدمات کا تذکرہ ہوتا کہ معاشرہ کے پڑھے لکھے اور اعلیٰ سمجھے جانے والے طبقہ کو بھی معلوم ہو کہ جماعت احمد یہ کی خدمات کس سطح کی ہیں۔چنانچہ فورسیزن بینکوئیٹ ہال گل برگ اس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا۔تقریب کے کل شاملین 150 افراد تھے جن میں وکلا، جج صاحبان، صنعت کار، تاجر، ریٹائرڈ اور حاضر پولیس عہد یداران ،سول اور فوجی افسران شامل ہیں۔اس مبارک تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کا تمام حاضرین پر بہت ہی اچھا اثر پڑا۔مکرم امیر صاحب ضلع لاہور محترم چودھری حمید نصر اللہ صاحب نے مکرم راجہ غالب احمد صاحب اور مکرم میجر جنرل ریٹائرڈ ناصر احمد صاحب کا انگریزی میں تعارف کروایا اور ہر دو کی ملکی سطح پر کی گئی خدمات کو سراہا۔جس کے بعد مکرم راجہ غالب احمد صاحب نے انگریزی زبان میں خطاب فرمایا۔اپنے خطاب میں مکرم راجہ غالب احمد صاحب نے خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کے تحت قرآن کریم ، حدیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہی بشارتوں کی روشنی میں مختصر تعارف کرواتے ہوئے حضرت خلیفۃ ابیح الاول اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہما کی ملتی اور قومی خدمات کا بھر پور تذکرہ کیا۔مکرم امیر صاحب ضلع نے اپنے اختتامی خطاب میں بالخصوص حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی شدھی کی تحریک اور تحریک پاکستان میں قائد اعظم کو انگلستان سے مسلمانانِ ہند کی قیادت پر آمادہ کر کے واپس ہندوستان لانے کا ذکر کیا اور اس سلسلہ میں حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔نیز اس سلسلہ میں حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب اور حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحب کی