تأثرات — Page 286
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دورہ چنائی: 258 پروگرام کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دہلی میں ایک دن قیام کیا اور 24 نومبر 2008ء کو صوبہ تامل ناڈو کے شہر چنائی (Chennai) اور پھر وہاں سے کیرالہ صوبہ کے شہر کالی کٹ کے لیے روانہ ہوئے۔دہلی ائر پورٹ پر سر کردہ حکام سے ملاقات اور اہم بات چیت: جب حضور انور چنائی کے لیے دہلی ائر پورٹ پر تشریف لائے تو وہاں حضور انور نے منسٹر آف سٹیٹ فار ہوم افیئر ز ، وزارت داخلہ کے ایک افسر اور سماج وادی پارٹی کے ایک معروف لیڈر سے ملاقات کی۔منسٹر آف دی سٹیٹ فار ہوم افیئر ز حکومت ہند شری پر کاش جسوال نے سب سے پہلے ☆ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان سے کچھ دیر گفتگو بھی کی۔دہشت گردی اور بدامنی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انسانیت کو تحفظ ملنا چاہیے۔جب انسان کا تحفظ خطرہ میں پڑ جاتا ہے تو پھر اس کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔اگر چہ یہ رد عمل بھی غلط طرف کا ہوتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل۔19 تا 25 دسمبر 2008ءصفحہ نمبر 7) وزارت داخلہ کے ایک افسر S۔K۔Negi صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات اور گفتگو کی سعادت پائی۔☆ سماج وادی پارٹی کے معروف لیڈر Mr۔Amar Singh ممبر پارلیمنٹ نے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی سعادت پائی۔چنائی میں ورود مسعود اور والہانہ استقبال: قادیان سے تین ہزار کلو میٹر دور چنائی کی سرزمین نے پہلی بار کسی بھی خلیفہ المسیح کے قدموں سے برکت پائی۔جہاز کے دروازہ پر ائر پورٹ کی ڈپٹی منیجر ، کسٹم آفیسر انچارج، جیٹ ائر لائن کے پروٹوکول آفیسر اور پولیس آفیسرز نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔ائر پورٹ لاؤنج میں جماعت احمد یہ چنائی کی مجلس عاملہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو چنائی میں خوش آمدید کہا۔مقامی جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قیام کا انتظام Trident ہوٹل میں کیا تھا۔ائر پورٹ سے پولیس کے ایسکورٹ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ ہوٹل ٹرائی ڈنٹ کے لیے روانہ ہوا۔