تأثرات — Page 280
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء استقبالیہ 254 شفیلڈ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں شفیلڈ کے لارڈ میئر، ممبر آف پارلیمنٹ، کونسلرز، چرچ لیڈرز، چیف ایگزیکٹو آف ہاؤسنگ اینڈ کونسل ، سٹاف آف سوشل سروسز اور میمبر آف Religious Advisery Panel BBC Radio ،ڈاکٹرز ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد شامل ہوئے۔مسز جین برڈ۔لارڈ میئر کونسلر کا خطاب: تلاوت اور نظم کے بعد سب سے پہلے شفیلڈ کی لارڈ میئر مسز جین برڈ نے جماعت کے رفاہ عامہ کے کاموں کو سراہا۔احباب جماعت کے رویہ اور حکومت کے ساتھ تعاون اور محبت کے تعلق کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مجھے شفیلڈ میں رہنے پر فخر ہے جہاں مختلف مذاہب اور کلچر کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔“ ہوئے کہا کہ : الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) رچرڈ کے آرون ممبر آف پارلیمنٹ کے تاثرات: مسجد کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ رچرڈ کے آرون نے اپنے تاثرات بیان کرتے 22 اکتوبر 2008ء کو ہاؤس آف پارلیمنٹ میں حضور انور کے خطاب سے وہاں موجود ممبرز آف پارلیمنٹ بے حد متاثر ہوئے تھے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) اُنہوں نے مزید کہا کہ : مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میرا رابطہ ایسی مذہبی جماعت سے ہوا ہے جن کا ماٹو ” محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 19 تا 25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13)