تأثرات — Page 7
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 7 اعلیٰ تحریک جدید ربوہ اور سیکریٹری مکرم و محترم ڈاکٹر سید جلید احمد شاہ صاحب (پرنسپل نصرت جہاں اکیڈمی و نصرت انٹر بوائز کالج ربوہ ) کو مقرر فرمایا۔علاوہ ازیں مختلف ممالک کی کمیٹیاں بھی قائم فرمائیں جو اس مرکزی کمیٹی کی مددگار کے طور پر کام کرتی رہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خط محرر ہ 10 فروری 2005ء میں مکرم ناظر صاحب اعلی صدر انجمن احمد یہ ربوہ کو تحریر فرمایا: د لندن 10-02-05 بسم اللہ الرحمن الرحیم مکرم ناظر صاحب اعلی ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی طرف سے اور وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ کی طرف سے صد سالہ خلافت جوبلی 2008 ء کے لیے تجاویز مل گئی ہیں۔ان سکیموں پر عمل درآمد کرانے کے لیے میں ایک مرکزی کمیٹی بنارہا ہوں جس کے درج ذیل ممبران ہوں گے: وکیل اعلیٰ صاحب (صدر) مکرم ومحترم چودھری حمید اللہ صاحب مکرم و محترم نواب منصور احمد خان صاحب وكيل التبشير صاحب مکرم سید عبدالحی شاہ صاحب (ناظر اشاعت صدر انجمن احمد بی ربوہ ) مکرم سلطان محمود انور صاحب ( ناظر خدمت درویشاں صدر انجمن احمد یہ ربوہ ) مکرم صدر صاحب انصار اللہ پاکستان ( مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب - مکرم و محترم حافظ مظفر احمد صاحب) مکرم صدر صاحب خدام الاحمدیہ پاکستان (جب تک مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب صدر خدام الاحمدیہ ہیں یہ بحیثیت صدر ممبر ہیں اس کے بعد یہ By name ممبر ہوں گے اور جو صدر خدام الاحمدیہ ہوں گے وہ بھی ممبر ہوں گے۔چنانچہ بعد ازاں مکرم و محترم فرید احمد نوید صاحب - مکرم و محترم سهیل مبارک احمد صاحب شرما به حیثیت صدر مجلس خدام الاحمدیہ اس کمیٹی کے ممبر رہے۔) مکرم سید جلید احمد صاحب (سیکریٹری کمیٹی )۔اس کے علاوہ یہاں بھی ایک کمیٹی ہوگی جس کے صدر امیر جماعت یو کے ہوں گے اور اس کے ممبران حسب ذیل ہوں گے: امیر صاحب جرمنی امیر صاحب ہالینڈ