تأثرات — Page 244
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہمیں دی ہے، تباہ و برباد کر دیا۔پس ہماری تاریخ تو الہی تائیدات اور خوف کی حالت سے امن کی حالت میں آنے سے بھری پڑی ہے۔آج بھی وہی خدا ہے، وہی صیح محمدی کی جماعت ہے، وہی نظام خلافت ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے خوف سے امن میں بدلنے کے وعدے کیے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ جو نظارے ہمیں ماضی میں دکھائے گئے آئندہ بھی دکھاتا چلا جائے گا۔پس میں مخالفین سے بھی یہ کہتا ہوں کہ اپنی دنیا و عاقبت خراب کرنے کی بجائے اس انعام سے فیض پانے کی کوشش کرو جو خدا تعالیٰ نے تمہارے لیے بھیجا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی، ہر فر د جماعت کو اس اطاعت کا مکمل نمونہ دکھانے کی توفیق عطا فرمائے جس سے ہم اللہ تعالیٰ کے انعامات کے ہمیشہ اور پہلے سے بڑھ کر وارث بنتے چلے جائیں۔“ ہالینڈ میں میڈیا کے تاثرات : 219 (الفضل انٹر نیشنل 21 تا27 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 10) ہالینڈ میں حضور انور کی موجودگی سے میڈیا کو بھی توجہ پیدا ہوئی اور میڈیا نے جلسہ سالانہ ہالینڈ کی خوب اشاعت کی۔☆ اخبار Nunspeter Post نے اپنی ہفتہ وار اشاعت میں جماعت احمدیہ ہالینڈ کے اس جلسہ سالانہ کو پورے صفحہ پر کوریج دی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جلسہ سالانہ ہالینڈ پر آمد کا ذکر کیا اور اختتامی خطاب فرماتے ہوئے ایک بڑی تصویر شائع کی۔نیز یہ خبر دی کہ: دونن سپیٹ میں مذاہب خلیفہ کا دورہ جماعت احمدیہ گزشتہ اختتام ہفتہ مشن ہاؤس میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔یہ جلسہ خلافت جماعت احمدیہ کے قیام کی صد سالہ تقریبات کا حصہ تھا۔اس جلسہ میں ایک نہایت خاص اور قابل احترام شخصیت شامل تھی جو کہ پانچویں خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد ہیں۔مشن ہاؤس کے اردگرد جشن کا سماں تھا۔جماعت احمدیہ کے افراد دور و نزدیک سے یہاں جمع ہوئے تھے۔ایک بڑی تعداد میں نو جوانوں کو ان کی خصوصی تعلیمی کارکردگی کی بنا پر اعزازات سے بھی نوازا