تأثرات

by Other Authors

Page 185 of 539

تأثرات — Page 185

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مسجد بیت النور کیلگر می کینیڈا کا افتتاح 166 5 جولائی 2008 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کیلگری میں مسجد بیت النور کا افتتاح فرمایا۔اس افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کینیڈا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم کینیڈا Honorable Stephan Harper ،صوبہ البرٹا کے ڈپٹی پریمیئر Ron Stevens اور ان کے علاوہ کئی ایک سیاسی اور سماجی شخصیات تشریف لائیں اور اس بابرکت تقریب میں شمولیت کی۔ان اہم سرکاری اور سماجی شخصیات میں وزیر اعظم کینیڈا کے علاوہ لبرل پارٹی کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر Doctor Stephen Dion، گیارہ فیڈرل ممبرز پارلیمنٹ، ایک وفاقی وزیر، اکیس صوبائی ممبرز آف پارلیمنٹ، پانچ صوبائی وزراء تیرہ کونسلرز ،نو ڈپلومیٹس، گیارہ جج حضرات اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پرنسپل اور پروفیسر حضرات، اساتذہ اور وکلا حضرات اور RCMP یعنی فیڈرل پولیس کے آفیسرز اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ایک بڑی تعداد میں شامل ہوئیں اور بعض تو ہزاروں میل کا لمبا سفر طے کر کے کیلگری پہنچے تھے۔وزیر اعظم کینیڈا کا خطاب: وزیر اعظم کینیڈا Honorable Stephen Harper نے اس افتتاحی تقریب میں شمولیت کی دعوت پر حضور انور اور جماعت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: یہ مسجد کینیڈا کی سب سے بڑی مسجد ہے اور کیلگری کی مختلف اہم عمارات میں اعلیٰ فن تعمیر کے لحاظ سے ایک نہایت مفید اضافہ ہے۔۔۔۔جماعت مستقبل قریب میں سکاٹون، وینکوور اور بریمپٹن میں بھی اس جیسی پُر شکوہ مساجد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جماعت کے ممبران اپنے ایمان میں بہت مضبوط اور اپنی صفوں میں مکمل اتحادر کھتے ہیں اور اس مسجد اور دوسری مساجد کی تعمیر سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ جماعت کے افراد یہاں کینیڈا میں خوش حال اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔۔جولوگ اس جماعت کو جانتے ہیں ان کے لیے یہ بات ہر گز کسی تعجب کا باعث نہیں ہونی چاہیے کہ اس جماعت کے افراد کتنی قربانی اور وقف کی روح رکھتے ہیں۔امن، عالم گیرا خوت اور خدا کی رضا پر سر تسلیم خم کرنا ان لوگوں کی پہچان ہے اور یہی دراصل اسلام کے بنیادی اُصول ہیں۔احمدی رفاہ عامہ میں انسانیت کی بھلائی کے لیے بڑے بڑے