تأثرات

by Other Authors

Page 161 of 539

تأثرات — Page 161

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تاریخ اس بات پر شاہد ہے۔غریب ممالک میں ہمارے سکول، ہسپتال قائم ہیں۔پانی مہیا کرنے کے لیے واٹر پمپ اور روشنی مہیا کرنے کے لیے مختلف سسٹم لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ہم مستقلاً خدمت کا یہ کام کر رہے ہیں اور بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب وملت کررہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جماعت کو مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم خصوصیت سے اپنی جماعت کے لوگوں کو کہتے ہیں کہ ایسی باتوں سے پر ہیز کریں۔بدعملیوں سے بچیں، یہ غیر مناسب ہے کہ انسانیت کے ساتھ ہمدردی نہ کی جائے سب کی بھلائی کرو تا کہ تم پر آسمان پر بھی رحم ہو۔ہر قسم کے حسد وغیرہ سے بچو اور اپنے آپ کو خدا کی محبت میں فنا کر دو۔اس وقت لڑائی والا جہاد ختم ہے بلکہ جہاد بالنفس جاری ہے۔اپنے دلوں کی پاکیزگی اختیار کرو اور امن کو دنیا میں پھیلاؤ۔تعلیم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے۔جو احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اور خلافت احمدیہ سے محبت کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس تعلیم پر عمل کریں۔نفرت کو دور کریں اور محبت پھیلائیں۔۔۔۔آپ سب تعلیم یافتہ ہیں اس تعلیم کو جو میں نے پیش کی ہے فیصلہ کریں کہ اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے یا امن کا ؟“ مہمانوں کے تاثرات : 148 الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر 12) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب جیسے ہی ختم ہوا سارے مہمان دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب کا مہمانوں پر اس قدر گہرا اثر تھا کہ خطاب کے ختم ہوتے ہی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کے لیے مہمانوں کا تانتا بندھ گیا۔یہ مہمان ایک قطار کی صورت میں باری باری حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پاس آتے ، شرف ملاقات حاصل کرتے اور اپنے تاثرات کا بر ملا اظہار کرتے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تصویر بنواتے۔1 نمائندہ Vatican Embassy: Vatican Embassy کے نمائندہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی پرکشش شخصیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو اپنے سامعین پر پورا کنٹرول تھا اور انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر کو بڑے انہماک کے ساتھ سنا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ہاتھ