تأثرات

by Other Authors

Page 117 of 539

تأثرات — Page 117

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میں پھیلا دو۔دُنیا کے ہر فرد تک یہ پیغام پہنچا دو کہ تمہاری بقا خدائے واحد و یگانہ سے تعلق جوڑنے میں ہے۔دُنیا کا امن اس مہدی ومسیح کی جماعت سے منسلک ہونے سے وابسطہ ہے۔کیونکہ امن وسلامتی کی حقیقی اسلامی تعلیم کا یہی علمبر دار ہے جس کی کوئی مثال روئے زمین پر نہیں پائی جاتی آج اس مسیح محمدی کے مشن کو دُنیا میں قائم کرنے اور وحدت کی لڑی میں پروئے جانے کا حل صرف اور صرف خلافت احمدیہ سے جڑے رہنے سے وابستہ ہے اور اسی سے خدا والوں نے دُنیا میں ایک انقلاب لانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو مضبوطی ایمان کے ساتھ اس خوب صورت حقیقت کو دُنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار مرزا مسرور احمد 107 خليفة المسيح الخامس 66 الفضل انٹر نیشنل - 23 مئی تا 29 مئی 2008ء صفحہ 1 و 1692) Excel Center میں تقریر Excel سنٹر لندن میں اٹھارہ اُنہیں ہزار احباب مردوزن کا اجتماع تھا۔اگر چہ اس اجتماع میں زیادہ تعداد تو برطانیہ میں مقیم احمدی احباب کی تھی لیکن بہت سے عشاق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے اڑ کر یہاں پہنچے تھے تا کہ اس بابرکت تقریب میں شامل ہو کر تاریخ کا حصہ بن جائیں۔ان ممالک میں پاکستان، امریکہ، کینیڈا، ہندوستان اور افریقہ شامل ہے۔صد سالہ جشنِ تشکر کی مناسبت سے ہر ایک نے صاف ستھرا اور اُجلا لباس زیب تن کر رکھا تھا، ہر ایک چہرہ پر نور تھا، ہر ایک کے چہرے پر تبسم کھیل رہا تھا اور شکرانے کے جذبات نمایاں تھے۔یہ منظر نہایت درجہ حسین ، دل کش، پاکیزہ اور نا قابل فراموش ہو کر امر ہو گیا تھا۔سلام اور مبارک باد کے تھے ہونٹوں پر کھیلتی ہوئی مسکراہٹیں اور موقع کی مناسبت سے لڑکے لڑکیوں کی زبانوں پر قدسی نغمات کے نظارے رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کی خوب صورت تصویر پیش کر رہے تھے۔اپنے تو خوش تھے ہی کہ اُن کے دلوں میں محبت الہی اور حمد باری تعالیٰ کی موجیں موجزن تھیں اور سینوں میں بڑھتے ہوئے ایمان ، اخلاص اور فدائیت کے جذبات کی لہریں تلاطم خیز تھیں تو غیر بھی حیران تھے کہ یہ کس قسم کی مخلوق ہے؟ اِن کا جشن منانے کا انداز دیگر دنیا سے کتنا مختلف اور نرالا ہے؟ ان کا نظم وضبط ، ان کا وقار، ان کی چال ڈھال ، شرم و حیا سے پر نور آنکھیں ، ان کی محبتیں ہیں تو خدا