تأثرات

by Other Authors

Page 116 of 539

تأثرات — Page 116

106 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء نہیں سمجھتا لیکن اس نظارے کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت تمہارے ساتھ لگتی ہے۔میرے جیسے کمزور اور کم علم انسان کے ہاتھ پر بھی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جمع کر دیا اور ہر دن اس تعلق میں مضبوطی پیدا ہوتی جارہی ہے۔دُنیا مجھتی تھی کہ یہ انسان شاید جماعت کو نہ سنبھال سکے اور ہم وہ نظارہ دیکھیں جس کے انتظار میں ہم سو سال سے بیٹھے ہیں لیکن یہ بھول گئے کہ یہ پودا خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے لگایا ہوا ہے جس میں کسی انسان کا کام نہیں بلکہ الہی وعدوں اور تائیدات کی وجہ سے ہر کام ہورہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ الہام پورا فرما رہا ہے کہ ”میں تیرے ساتھ اور تیرے پیاروں کے ساتھ ہوں“۔پس یہ الہی تقدیر ہے۔یہ اُسی خدا کا وعدہ ہے جو کبھی جھوٹے وعدے نہیں کرتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ پیارے جو آپ کے حکم کے ماتحت قدرتِ ثانیہ سے چھٹے ہوئے ہیں، انہوں نے دُنیا پر غالب آنا ہے کیونکہ خدا ان کے ساتھ ہے۔خدا ہمارے ساتھ ہے۔آج اس قدرت کو سو سال ہو رہے ہیں اور ہر روزنئی شان سے ہم اِس وعدہ کو پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے جماعت کی مختصر تاریخ بیان کر کے بتایا ہے۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو قدرت ثانیہ سے چمٹ کر اپنی تمام استعدادوں کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کریں۔آج ہم نے عیسائیوں کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لانا ہے۔یہودیوں کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لانا ہے۔ہندوؤں کو بھی اور ہر مذہب کے ماننے والے کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لانا ہے۔یہ خلافت احمد یہ ہے جس کے ساتھ جڑ کر ہم نے رُوئے زمین کے تمام مسلمانوں کو بھی مسیح و مہدی کے ہاتھ پر جمع کرنا ہے۔پس اے احمد یو! جو دُنیا کے کسی بھی خطہ زمین میں یا ملک میں بستے ہو، اس اصل کو پکڑ لو اور جو کام تمہارے سپر د امام الزمان اور مسیح و مہدی نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر کیا اسے پورا کرو۔جیسا کہ آپ علیہ السلام نے یہ وعدہ تمہاری نسبت ہے“ کے الفاظ فرما کر یہ عظیم ذمہ داری ہمارے سپرد کر دی ہے۔وعدے تبھی پورے ہوتے ہیں جب اُن کی شرائط بھی پوری کی جائیں۔پس اے مسیح محمدی کے ماننے والو! اے وہ لو گو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیارے اور آپ کے درخت وجود کی سرسبز شاخیں ہو! اٹھو اور خلافت احمدیہ کی مضبوطی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہوتا کہ مسیح محمدی اپنے آقا و مطاع کے جس پیغام کو لے کر دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا، اُس حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑتے ہوئے دُنیا کے کونے کونے