تأثرات

by Other Authors

Page 97 of 539

تأثرات — Page 97

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 91 غانا کے احمدیوں کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” مجھے یاد ہے کہ 1980ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے غانا کا دورہ کیا۔میں اُن دنوں وہیں تھا۔حضور رحمہ اللہ تعالی نائیجیریا سے گھانا آئے تھے اور نائیجیریا میں بڑا شان دار استقبال تھا۔مکرم مسعود احمد دہلوی صاحب جو الفضل کے ایڈیٹر ہوتے تھے وہ ساتھ تھے، رپورٹس وہی لکھا کرتے تھے تو نائیجیریا کا استقبال دیکھ کر انہوں نے یہ لکھا کہ ہزاروں افراد کا والہانہ اور عدیم المثال استقبال اور اس طرح کے اور فقرات لکھے۔گھانا پہنچے تو کہتے تھے میرا خیال تھا کہ نائیجیریا کا استقبال ایک انتہا ہے لیکن گھانا کا استقبال دیکھ کر تو جیسے پریشان ہو گئے۔آخر انہوں نے کہا کہ یہی لکھا جا سکتا ہے کہ احمدی مردوزن کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تو گھانا کی جماعت تو حقیقت میں ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔خلافت سے محبت اُن کے دل، آنکھ ، چہرے اور جسم کے روئیں روئیں سے ٹپکتی ہے۔اب تو گھانا کی جماعت نو مبایعین کی وجہ سے مزید وسعت اختیار کر چکی ہے اور پرانوں کے زیر اثر یہ نئے بھی اسی اخلاص و وفا میں رنگین ہورہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلوں کا تھا۔جیسا کہ میں نے کہا اس دفعہ جلسہ نئی جگہ پر ہوا تھا اور یہ اتنا بڑا جلسہ وسیع پیمانے پر تھا، ایک لاکھ سے او پر حاضری تھی۔اُن کی رجسٹریشن تقریباً 83 ہزار تھی اس کے بعد ان کا انتظام اس کو سنبھال نہیں سکا اور ہزاروں کی تعداد میں اس کے بعد احباب و خواتین آئے اور پھر چھوٹے بچوں کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوتی۔جمعہ پر حاضری کا نظارہ دُنیا نے کر ہی لیا ہے۔آئیوری کوسٹ سے آئے ہوئے ایک دوست نے یہ تبصرہ کیا کہ حج کے بعد اتنا بڑا مجمع میں نے پہلی دفعہ دیکھا ہے۔“ خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ بیان فرمودہ 9 مئی 2008 ء- الفضل انٹر نیشنل 30 مئی تا5 جون 2008ء صفحہ 7) غانا میں خدام نے کس طرح اپنی اپنی ڈیوٹی کو سنبھالا اور کس طرح ہر قسم کے سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کو سر انجام دیا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: خدام کا صبر اور ڈیوٹی بھی ماشاء اللہ معیاری تھی۔ایک دن جلسہ گاہ میں شدید ہوا اور بارش تھی میں نے اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر کی طرف دیکھا تو خادم ڈیوٹی پر موجود تھے اور بغیر کسی چھتری کے طوفان میں یوں چاق و چو بند کھڑے تھے جیسے زبان حال سے کہہ رہے ہوں کہ کون ہے جو ہمارے پائے ثبات میں لغزش لا سکے تو یہ ہے گھانا کا خلاصہ خطبه جمع حضرت خلیفه مسح الامس ایدہ اللہ بیان فرموده 9 مئی2008 - الفضل انا مشکل 30 مئی تا5 جون 2008 صفحہ 7)