تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 40 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 40

تصدیق براہین احمدیہ ۴۰ آپ کے قلیل اور کمزور گروہ کے ساتھی جن میں علمی طاقت والے جیسے کچھ ہیں دنیا پر مخفی نہیں لنگ کے پوجاری پر تمان (بت) کے فدا، بت پرست، وحدت وجود کے قائل ویدانتی ،سنیاسی، بیراگی، ہوگی ،سکھ ، چین بدھ ، برہمو وغیرہ وغیرہ اور دہریوں کے کئی فرقے آریہ ورتی یا ہندوستانی ، آریوں کے نور چشم آریوں کے مخالف آریہ ورت میں موجود نہیں اگر آپ کا فرمانا سچ ہے تو کیا آپ ہی کے قول کو لے کر آپ کا مخالف کہہ نہیں سکتا۔دیانندوں کی قومی حمایت بریکار ہے اور بے جا بحرطویل سے وید کی حفاظت دشوار ہے۔کیونکہ ہمارا مشاہدہ دکھا رہا ہے کہ ان میں با ہمی سخت نفاق ہے اور آتش نفاق سے سخت کباب ہو رہے ہیں۔عقل کہتی ہے کہ جس قدران میں حق کے مخالف ہیں وہ اپنے کئے کی سزا ضرور پائیں گے۔مکذب۔مسلمان تیغ آبروئی غلمان سے سر بریدہ ہیں“۔مصدق۔بہشتی نعمتوں میں اسلام بیان کرتا ہے کہ بڑی نعمت خدا کی رضامندی ہے۔دیکھو قرآن کریم۔وَرِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ (التوبة : ۷۲) پس سچے مسلمان الہی رضامندی کے گرویدہ ہو کر اس کی عبادت کرتے ہیں نہ اس بات کے لئے جس کی نسبت آپ نے کہ دیا۔دنیا کی نعمتیں اور دنیوی عیش و آرام اور دولتمندی آریوں کے اعتقاد میں نیکیوں کا پھل ہے اور ظاہر ہے کہ غلمان بعض دولتمند ہندیوں کے لوازمات میں داخل ہیں۔پس کیا یقینا یہ الزام آپ لوگوں پر نہیں ہوسکتا؟ بلکہ جب دیا نند کے نزدیک یہی دنیا ہی سورگ اور نیکی کے ثمرات لینے کی جگہ ہے۔گو چند اعمال کے بدلے ارواح چندے شواغل دنیا سے بھی آزادی اور انند میں رہیں گے تو اس صورت میں دیا نندی پنتھ کے مطابق غلمان نیکی کے ثمرات نہیں تو اور کیا ہیں ! بات یہ ہے کہ سخت عداوت کے سبب آپ کو غلمان کا قصہ سمجھ میں نہیں آیا یا قرآن کریم کو نہ دیکھا ہے اور نہ سمجھا ہے افسوس اس ادعائے تہذیب کے زمانے میں یہ درشت زبانی تمام اللہ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے۔