تصدیق براھین احمدیہ — Page 287
تصدیق براہین احمدیہ ۲۸۷ اس مختصر تمہید کے بعد گزارش ہے اس تفرقہ کا باعث جس سے ایک لڑکا بیمار اور دوسرا تندرست ہے ناملایم عناصر ہیں اس لئے کہ انسانی اور حیوانی روح یا تو عناصر کا خلاصہ ہے یا فرض کر لیتے ہیں کہ روح کو عناصر کے ساتھ تعلق ہے۔پہلی صورت میں ظاہر ہے جیسے عناصر ہوں گے ویسی ہی روح ہوگی اور دوسری صورت میں جیسے عناصر کے ساتھ روح کا تعلق ہوگا ویسی تندرستی اور بیماری کے ثمرات روح کو لینے پڑیں گے۔اور جیسی جگہ ارواح جمع ہوں گے ویسا ہی سکھ اور دکھ بھوگیں گے۔پہلی صورت میں روح کا وجود ہی عناصر سے ہوا۔جزا اور سز ا سابقہ جنم کی کہاں! اور دوسری صورت پر اگر کوئی اعتراض کرے کہ ارواح نے ایسی جگہ کیوں تعلق پیدا کیا جہاں ان کو آخر تکلیف اٹھانی پڑی تو اس کا جواب بالکل ظاہر ہے کیونکہ ارواح بقول آریہ کے ستنتر اور آزاد ہیں ارواح کو کوئی روک نہیں۔اور یہ بھی ہے کہ اس روح کو جب ابد الآباد ترقی کی راہ کھول دی گئی تو اس پر کوئی ظلم نہ ہوا۔بلکہ اس پر رحم ہوا۔اور یہ بھی ہے کہ اگر چہ آج روح کو بظا ہر تکلیف معلوم ہوتی ہے کہ ناقص اور دکھی قالب سے اس کا تعلق ہے مگر اسی عنصری میں اسے بڑی بڑی فضیلتوں کے لینے کا موقع دیا گیا ہے۔اس لئے اس پر رحم ہے ظلم نہیں۔ہاں ایسے موقع ملتے ہیں اگر روح نے نافرمانی کی تو ضرور سزا کا مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ رحیم ، کریم اور عادل چاہے پکڑے چاہے عفو کرے اور وہ اپنے امر پر غالب ہے۔چودہواں جواب۔مختلف ملکوں کی آب و ہوا سے ارواح کی مختلف صفات ہم مشاہدہ کرتے ہیں بلکہ مختلف پیشوں مختلف قسم کے مکانوں جن میں روشنی اور ہوا کی آمد ورفت اور صفائی کے لحاظ سے اختلاف ہو۔مختلفہ اشیا کے کھانے اور مختلف چیزوں کے پینے پہنے اور استعمال میں لانے سے اور انواع و اقسام کے عادت سے، ارواح کے حالات، صفات اور معاملات میں اختلاف نظر آتا ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں بگڑے ہوئے حالات کی اصلاح ان مختلف تدابیر سے