تصدیق براھین احمدیہ — Page 1
تصدیق براہین احمدیہ انٹروڈکشن جہاں تک تاریخی واقعات قدیمہ اور جدیدہ آثار اور عقل شہادت دیتی ہے اس دنیا میں اضداد کا مقابلہ ہوتا رہا اور یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی مدت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔کیمسٹری کی گواہی ذرات عالم کی نسبت اس وقت چھوڑ دو۔انسانی گروہ پر نظر کر وسعید کے ساتھ شفقی یا سریشٹ کے ساتھ دیسیو کب سے مقابلہ کر رہا ہے مومن و کافر کا جھگڑا اور عالم و جاہل کا تنازع کوئی پہلے قسم سے جدا فساد نہیں یہ الفاظ سعید اور شقی۔بھلے اور برے یا سریشٹ اور دیسیو کے ہی عنوان ہیں اور ان کا مخاصمہ وہی اضداد کی باہمی جنگ ہے یہ با ہمی حملہ بڑے بڑے نتائج کا موجب اور خدا ترس پر سمجھ والوں کے واسطے انواع و اقسام فوائد کا باعث ہے۔ان منافع کا تذکرہ جو اس جدال و قتال سے اس حملہ کے مجاہدین اور شہدا کے حق میں پیدا ہوتے ہیں اس رسالے میں ناموزوں ہے۔مگر قدرت کے کارخانہ میں جب اختلاف موجود ہے پھر ایسی قوت اور طاقت کے ساتھ ہو رہا ہے کہ مخلوق میں کوئی بھی نہیں گزرا اور نہ ہے جس نے اس اختلاف کو مٹایا ہو۔بلکہ یہ سچا الہام علم الكيميا ولَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ (هود: ۱۲۰،۱۱۹) اس جنگ کے قیام کی خبر دیتا اچھا را ہے اور ہمیشہ رہیں گے اختلاف مچاتے مگر جن پر رحم کیا تیرے پروردگار نے۔