تصدیق براھین احمدیہ — Page 148
تصدیق براہین احمدیہ ۱۴۸۔" قدر اعتراض کئے ہیں۔اس کا مفصل جواب برہان لائح نام ایک بسیط کتاب میں مولوی سید قمر علی لکھنوی نے لکھا ہے اس کا خلاصہ بقدر ضرورت یہاں گذارش ہے۔معترضوں کے اعتراضات کا مداران چند وجوہ پر ہے۔منکرین کی پہلی وجہ ” جانوروں کا ذبح کرنا، باری تعالیٰ کی صنعت کا مٹانا ہوتا ہے۔جواب صنعت الہیہ کا وجود جیسا حکمتوں پر مبنی ہے۔ویسے ہی ذبح کرنا بھی چونکہ ضروری امر ہے حکمتوں سے خالی نہیں وہ بھی حکمتوں پر مبنی ہے۔ایضاً۔منکرین ذبح بھی نباتات اور معدنیات کی قدرتی صنعت کا ابطال کرتے ہیں۔اگر جانوروں کا ذبح کرنا قدرتی صنعت کا تغیر ہے تو نباتات اور جمادات کا استعمال بھی قدرتی صنعت کا تغیر ہے۔ایضاً۔ہمیشہ مرکبات میں تغیر ہوا کرتا ہے اور کسی آن میں مرکبات موجودہ تغیر سے محفوظ نہیں رہ سکیں پس تغیر ایک امر لازمی ہے جو مصنوعات کو لا بد ہے ذبح ہوں یا نہ ہوں۔پھر ذبیح پر انکار کیوں کیا جاتا ہے؟ دوسر اطعن یہ کرتے ہیں کہ ذبح کرنے میں جانور کو بقیہ حیات اور تمتع زندگی سے محروم کیا جاتا ہے مگر پہلے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ حیوانات کو اس محرومی سے ضر ورصدمہ پہنچتا ہے حیوانات کے اضطراب اور ان کے عند الذبح حرکات سے اندازہ نہیں لگ سکتا کیونکہ کیا ثبوت ہے کہ انہیں تکلیف ہوتی ہے یا وہ تکلیف کا نتیجہ ہے؟ بارہا میں نے مصروع ( مرگی زدہ) کے حالات اضطرابیہ کو دیکھا بعد افاقہ جب اس سے دریافت کیا اس نے اپنی تکالیف سے بے خبری بیان کی۔علاوہ بریں یہ نقص نباتات پر بھی عائد ہوتا ہے اور ان کے استعمال سے ان نباتات کے سلسلے کا قطع بھی جن کو ہم نے استعمال کیا لازم آتا ہے۔سیوم تمتع نفس وجود حیات سے حیوانات بے خبر ہیں۔چہارم۔تمتع مستلذات کبھی اضطراری ہوتا ہے اور کبھی اختیاری۔اضطراری کی مثال