تصدیق براھین احمدیہ — Page 5
تصدیق براہین احمدیہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا قصہ قرآن کریم میں عقل والوں کو عبرت دلانے اور نصیحت پر چلنے والوں کو نصیحت کے واسطے بار ہامذکور ہوا۔سنو۔وَيَضَعُ الْمُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَا مِنْ قَوْمِهِ سَخِرُوْا مِنْهُ قَالَ إِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ (هود: ۳۹) نوح علیہ السلام کے نام لیوے اور اس کی طرف منسوب ہونے پر فخر کرنے والے آج تک موجود ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار روحانی معلم اور پر اپکارتی الہی انعامات اور احسانات سے سرافراز اور ممتاز ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے معبودان باطلہ و ڈ سُواع، يغوث، يعوق، نسر کا کوئی حامی نہیں رہا۔اور نوح کی تعلیم تو حید نبوت اور معاد کے ہزاروں ہزار ناصر و معین موجود ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں حق کے دشمنوں پر کمزور اور مظلوم کی وہ آہ اثر کر گئی جس کا بیان آیت ذیل میں ہے۔رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكُفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: ۲۷)۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو برکت پائی وہ ایشیا، یورپ، امریکہ اور افریقہ اور بڑے بڑے معلوم اور آباد جزائر کی آنکھ سے مخفی نہیں۔اور جو و بال اس کے دشمنوں پر ان کی بے ایمانی بدکرداری اور حق کی عداوت کے بدلے پڑا کیا اس کا یہ نشان کچھ کم ہے کہ وہ تمام بے نام ونشان ہو گئے ؟ ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا اور تو ایک برکت ہوگا اور جو تجھے برکت دیتے ہیں برکت دوں گا اور ان کو جو تجھ پر لعنت کرتے ہیں لعنتی کروں گا۔“ (پیدائش باب ۱۲۔آیت ۳) لے اور وہ ( نوح علیہ السلام) جہاز بنا تا تھا اور جب اس کے پاس سے نکل جاتے اس کی قوم کے سردار نسی کرتے نوح علیہ السلام سے ( نوح علیہ السلام) نے کہا اگر تم ہنسو ہم پر تو ہم ہنستے ہیں تم پر پھر یہ بھی اس لئے یا اتنا جو تم بنتے ہو۔کاف سبب کے معنے دیتا ہے یا مثل کے۔خیرخواہ نفع رسان ے اے میرے رب مت چھوڑ اس زمین پر ان کافروں سے کوئی بسنے والا۔