تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 293

تصدیق براہین احمدیہ ۲۹۳ اکیسواں جواب تناسخ کا مسئلہ جیسے تو حید کے خلاف ہے اور شرک کا باعث۔ویسے ہی اخلاق، اور مارل فلاسفی کا خطرناک دشمن ہے۔توحید کے خلاف تو اس لئے ہے کہ تناسخ ماننے والوں پر لازم ہے جیسے دیانند یوں کا اعتقاد ہے کہ ارواح اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے نہیں۔پر مانو اس کے مخلوق نہیں۔زمانہ اس کی رکرت نہیں۔جس طرح اللہ تعالیٰ غیر مخلوق ہے ارواح اور میٹر بھی غیر مخلوق ہے۔یہ لوگ وحدت وجود کے بھی قائل نہیں۔جیسے ان کے ویدانتیوں کا خیال ہے تو کہ کہا جاوے کہ اصل واحد کے معتقد ہو کر تو حید کے مدعی ہیں اور اخلاق مارل فلاسفی کا اس واسطے خطرناک دشمن ہے کہ بشرطیکہ اعتقاد مسئلہ تناسخ، کوئی شخص اپنے کسی محسن، خیر خواہ ، البہی محبت، انسانی ہمدرد کی نسبت اعتقاد یقین نہیں کر سکتا کہ اس شخص نے مجھ پر احسان کیا یا رحم کھایا۔بلکہ تناسخ کا معتقد محسن کے ہر ایک احسان کے بدلہ میں کہہ سکتا ہے کہ اس محسن نے کوئی احسان نہیں کیا۔ممکن ہے کہ اس نے ہمارے پہلے احسانوں کا بدلہ دیا ہو۔مجھے یاد ہے ایک مہاراجہ کو بچھونے کاٹا۔شدید درد میں ایک مسمریز کرنے والے نے جن کو اس ملک کی زبان میں منتر جھاڑ نیوالا کہتے ہیں۔جھاڑا کیا جب اس عصبی المزاج راجہ کو آرام آیا اور جھاڑا کرنے والے کو انعام دیا اس کا پہرہ معاف کیا۔تو تناسخ والے خوش اعتقاد بول اٹھے۔دیکھو کس طرح اس بچھونے سپاہی کا قرضہ اتارا۔بائیسواں جواب تناسخ کا مسئلہ ماننے سے ثابت ہوتا ہے۔باری تعالیٰ سخت خود غرض ہیں کہ بے مزدوری کسی پر رحم ، احسان و فضل نہیں فرماتے۔سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يَصِفُونَ (الانعام: (۱۰۱) تنیسواں جواب۔ہم لوگ بعض وقت بے وجہ احسان کرتے اور پھر دوسرے وقت احسان