تصدیق براھین احمدیہ — Page 269
تصدیق براہین احمدیہ ۲۶۹ تمہیں پھندے میں ڈالیں گی۔اور بجائے اس کے کہ تم مذہب کو صرف خیالی سوشل حالت کی اصلاح کا ذریعہ بنا رہے ہو۔اور تمہارے دل میں اپنے کانوں بہتوں سے سن چکا ہوں ، کچھ بھی نہیں۔الا ماشاء اللہ۔یا در کھوسوشل اصلاح میں یہ منافقانہ کارروائی فائدہ نہ دے گی۔غورکر واورسنو ابراہیم علیہ السلام بچے اور پکے موحد خدا پرست تھے۔ان کی قوم ستارہ پرست اور سورج پرست تھی سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے سیارہ پرستی کی برائی پر مناظرہ کیا۔اور کہا کیا یہ غائب ہونے والی اشیاء تمہاری رب ہوسکتی ہیں۔ہرگز نہیں رب تو وہ ہو جو ہر وقت ان اشیاء کا نگران رہے جن کی پرورش کرتا ہے۔اور یہ اشیاء تو غائب ہو جانے والے ہیں۔دیکھو اس ابراہیمی بحث کے اخیر چند آیتیں جن میں صاف لکھا ہے یہ سارا مناظرہ صرف تو حید کے لئے تھا جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا۔ہاں آگ کو هذَا رَبِّی کہنا اس امر کا تذکرہ بھی قرآن کریم میں نہیں۔معلوم نہیں ہوا کہ مکذب نے کہاں سے دھوکا کھایا۔اور ابراہیمی مناظرہ یہ ہے۔فَلَمَّارَا الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَذَا رَ فِى هَذَا أَكْبَرُ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يُقَوْمِ إِنِّي بَرِئَ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا آنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَ حَاجَّهُ قَوْمُهُ - قَالَ أَتُحَاجُونِي فِي اللَّهِ وَقَدْ هَدُين وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ رَبّى شَيْئًا ۖ وَسِعَ رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمُ أَشْرَكْتُمُ بِاللَّهِ مَالَمُ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَا فَلَى الْفَرِيقَيْنِ اَحَقُّ بِالْأَمْنِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ الَّذِينَ آمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَك لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ وَتِلْكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْرِهِيْمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ ۖ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيم عَلِيمٌ (الانعام: ۷۹ تا ۸۴)