تصدیق براھین احمدیہ — Page 194
تصدیق براہین احمدیہ ۱۹۴ ہادی اسلام نے تمام انبیاء ورسل کے وعظ کی اس طرح تکمیل فرمائی کہ اپنی عبودیت کے اقرار و اعتقاد کو توحید کے اقرار و اعتقاد کی جز ولازم کر دیا کہ کہیں آپ کی قوم بھی امم سابقہ کی طرح آپ کو خدا اور معبود نہ بنالے اس احتیاط اور حزم کی یہ برکت اور یہ اثر ہے کہ قوم کی قوم شرک میں گرفتار ہونے سے محفوظ رہی اَشهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُه - سبحان اللہ کیا حکمت ہے کہ آپ کی قبر مکہ معظمہ سے بہت دور بنائی گئی تو کہ مکہ معظمہ کی طرف سجدہ کرتے وقت اس قسم کا ممکن احتمال بھی نہ رہے کہ ساجدین کا قبلہ توجہ وہ قبر ہے۔آثار صحیحہ سے ثابت ہو چکا ہے کہ آپ کی وفات کے بعد صحابہ جب سفر سے واپس آتے تو سیدھے مسجد نبوی میں جا کر دوگانہ ادا کرتے۔مرقد مبارک کی جانب کوئی بھی رخ توجہ نہ لاتا۔افسوس اس پر بھی معترضین کا یہ حوصلہ ہے۔خدا وند تعالیٰ ہدایت کرے آپ نے عین وفات کے وقت فرمایا۔قاتل الله اليهود والنصارى اتخذ وا قبور انبيائهم مساجد اور وصیت کی۔ولا تجعلوا قبری و ثنا يعبد۔اشتد غضب الله على قوم اتخذوا قبور انبيائهم مساجد اور سنو! عن جبير بن مطعم قال اتى النبي رسول الله صلى الله عليه وسلم اعرابي فقال جهدت الانفس وضاع العيال و نهكت الاموال و هلكت الانعام فاستسق الله لنا فانا نستشفع بك على الله نستشفع بالله عليك فقال النبي صلى الله عليه وسلم سبحان الله ! سبحان الله ! فما زال يسبح حتى عرف في وجوه اصحابه ثم قال ويحك انه لا تستشفع بالله على احد شان الله اعظم من ذالک۔ایک دفعہ لے یہود و نصاری پر خدا لعنت کرے انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔اور میری قبر کو بت نہ بناتا جوپو جا جاوے اللہ کا غضب امنڈ آیا ان لوگوں پر جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو جدہ گا ہیں بنالیا۔ے جبیر بن مطعم روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔جانوں پر آفت بنی ہوئی ہے۔بال بچے تلف ہو گئے ہیں۔مال تباہ ہو گئے مویشی ہلاکت پر آگئے آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے واسطے پانی مانگیے ہم آپ کو اللہ کے پاس سفارشی لے جاتے ہیں اور اللہ کو آپ کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں کہا سبحان اللہ سبحان اللہ اور بار بار سبحان اللہ پڑھتے۔( جیسے اس کے کلام سے سخت بے زار اور مضطرب ہو گئے ہیں ) پھر فرمایا بھولے آدمی اللہ کو کسی کے پاس سفارشی نہیں لے جایا کرتے اللہ تعالیٰ کی شان اس سے بہت بڑی ہے۔